کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا کے موضوع پر کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل کے محکمہ میں سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 جاری ہے

Posted On: 17 SEP 2024 7:33PM by PIB Delhi

کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز، کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت، حکومت ہند کے ساتھ تمام اے بیز اور سرکاری ملکیت کی کمپنیوں سمیت جو محکمہ کے انتظامی کنٹرول میں ہیں جیسے ایچ او سی ایل، آئی پی ایف ٹی، سی آئی پی ای ٹی اور ایچ آئی ایل،جوش و خروش کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

طلبا میں سوچھتا کے جذبے کو ابھارنے کے لیے 3 اسکولوں میں مضمون نویسی، ڈرائنگ مقابلہ، مباحثہ وغیرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ 10 مقامات پر عوامی بیداری کیمپس/ریلی کا انعقاد کیا جائے گانیز صاف اور سرسبز ماحول کے لیے 11 مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔

حفظان صحت کے بنیادی مراکز، پارکس، اسکول، میٹرو،ریلوے اور بس اسٹیشن، کھیل کے میدان،اسٹیڈیم اور تعلیمی ادارے ومذہبی مقامات جیسے مندروں سمیت 40 سے زائد عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

زولوجیکل پارکس، مندروں اور بازاروں میں شرمدان کی سرگرمیاں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جبکہ سیفٹی کٹس، حفاظتی سامان کے ساتھ ساتھ چیک اپ سمیت ہیلتھ کیمپ فراہم کرکے صفائی متروں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کیا جائے گا۔

پوری مہم میں پورے ملک سے  4700 سے زیادہ افراد براہ راست شرکت کریں گے ، جو 2 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ یہ مہم بابائے قوم کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منائی جائے گی۔

2017 سے سوچھتا ہی سیوا کا پکھواڑہ 17 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منایا جا رہا ہے تاکہ سوچھتا کے لیے رضاکارانہ اور اجتماعی کارروائی کو تقویت ملے۔ اس سال یہ مہم زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے کیونکہ بھارتی حکومت سوچھ بھارت مشن کی 10 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔

17 ستمبر سے یکم اکتوبر تک منائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا مہم 2024جس کا موضوع ہے: ’سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا‘2 اکتوبر کو سوچھ بھارت دیوس کے جشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس کی سرگرمیوں کے تین اہم ستون ہیں۔

سوچھتا کی بھاگیداری - بیداری پیدا کرنے اور مختلف پروگراموں کے ذریعے شمولیت کو متحرک کرنے کی غرض سے شہریوں، برادریوں اور تنظیموں کے ساتھ وسیع پیمانے پرسرگرمیاں۔

سمپورن سوچھتا - شرمدان کے ذریعے بشمول سووچھتا لکشیت ایکائی - لوگوں کے شرمدان کے ساتھ میگا صفائی مہم جو شہری اور دیہی علاقوں میں عمومی صفائی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کمیونٹی اثاثوں پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

صفائی مترتحفظ شیور - صحت کی احتیاطی تدابیروعلاج اور مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں سے روابط کے لیے صفائی متروں کے لیے  ایک ہی مقام سے صحت اور فلاحی کیمپ کی سہولت کی فراہمی۔

*****

ش ح ۔ ش ب ۔ ع ر

U. No. 39



(Release ID: 2055891) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi