امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

امور صارفین کے محکمے نے سووچھتا عہد اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے ’سوچھتا ہی سیوا-2024‘ مہم کا آغاز کیا

Posted On: 17 SEP 2024 8:00PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کا محکمہ، حکومت ہند، صفائی اور ستھرائی میں ترقی کی دہائی کا جشن مناتے ہوئے، سوچھتا ہی سیوا مہم 2024 کی قیادت کرے گا، جس کا موضوع "سوبھاؤ سوچھتا - سنسکار سوچھتا" ہے۔ اس ملک گیر کوشش کا اختتام 2 اکتوبر کو سوچھ بھارت دوس کے عظیم الشان جشن پر ہوگا جس میں جامع صفائی کے تئیں ہندوستان کی لگن کی تصدیق ہوگی۔

اس مہم کا مقصد وسیع پیمانے پر لوگوں کی شرکت پیدا کرنا ہے، ملک بھر میں چیلنجنگ اور نظر انداز کیے گئے کچرے والے علاقوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر صفائی کی مہم پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ ان کے اہم کردار کے اعتراف میں، صفائی کارکنوں کی شراکت داری کا جشن منایا جائے گا۔

مہم کی قیادت کرتے ہوئے، محکمہ نے تمام عملے اور فیلڈ یونٹوں کو سوچھتا ہی سیوا پہل کی اہمیت سے آگاہ کیا ہے۔ 17 ستمبر 2024 سے 1 اکتوبر 2024 تک، امور صارفین کا محکمہ ملک گیر مہم کے پیش خیمہ کے طور پر کئی اہم سرگرمیاں انجام دے گا۔

سوچھتا ہی سیوا 2024 کا آغاز: بیداری پھیلانے کے لیے تمام فیلڈ یونٹس جیسے کہ این ٹی ایچ ، بی آئی ایس ، آر آر ایس ایلز، آئی آئی ایل ایم ، این سی ڈی آر سی  اور این سی سی ایف  کے ساتھ ویب سائٹ اور دفتر امور صارفین کے محکمے پر مہم کا بینر آویزاں کرنا ہے۔

سوچھتا عہد: بی آئی ایس ہیڈکوارٹر، آر آر ایس ایل  بنگلورو، آر آر ایس ایل   فرید آباد، آئی آئی ایل ایم رانچی اور این ٹی ایچ ۔ڈبلیو آر کے تمام عملے کے ساتھ سووچھتا عہد کا انتظام کرتے ہوئے ایک صاف ستھرے ہندوستان کے عزم کو تقویت دینا ہے۔

صفائی کی مہم: آر آر ایس ایل  احمد آباد کے دفتر کے احاطے کے قریب منعقد کی گئی جس کا مقصد دفتر کے ارد گرد صفائی کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

صفائی سائبر سیشن: امور صارفین کے محکمے میں "سائبر اسپیس کی صفائی" کے موضوع پر ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں امور صارفین کے محکمے کے ملازمین کی وسیع شرکت دیکھی گئی۔

******

U.No:37

ش ح۔م ع۔س ا

 



(Release ID: 2055867) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi