کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
پی ایم بی آئی اور کول انڈیا لمیٹڈ نے کول انڈیا کے احاطے میں جن اوشدھی کیندروں کے قیام کے ذریعے اعلیٰ معیار کی جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
17 SEP 2024 6:32PM by PIB Delhi
عوام کو کفایتی داموں پر معیاری جنرک ادویات اور جراحی کے آلات فراہم کرنے کے مشن کے تحت ایک اہم کامیابی کے طور پر، فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) اور کول انڈیا لمیٹڈ نے ہر ایک کول فیلڈ، منتخب اسپتالوں یا کول انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ مخصوص یا طے شدہ کسی مناسب مقام کے احاطے میں جن اوشدھی کیندر کھولنے کے لیے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
یہ کیندر درج ذیل مقامات پر قائم ہوں گے:
نمبر شمار
|
کول فیلڈ سہولت کا نام
|
مقام
|
1
|
سی آئی ایل-ایچ کیو (کول انڈیا لمیٹڈ)
|
کولکتہ، مغربی بنگال
|
2
|
ای سی ایل (ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
سنکٹوریا، مغربی بنگال
|
3
|
بی سی سی ایل (بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ)
|
دھنباد، جھارکھنڈ
|
4
|
سی سی ایل (سنٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
رانچی، جھارکھنڈ
|
5
|
سی سی ایل (سنٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
رانچی، جھارکھنڈ
|
6
|
ایس ای سی ایل (ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
بلاس پور، چھتیس گڑھ
|
7
|
ڈبلیو سی ایل (ویسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
ناگپور، مہاراشٹر
|
8
|
این سی ایل (ناردرن کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
سنگرولی، ایم پی
|
9
|
ایم سی ایل (مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ)
|
سنبل پور، اڑیسہ
|
10
|
این ای سی (نارتھ ایسٹرن کول فیلڈز)
|
مارگریٹا آسام
|
11
|
سی ایم پی ڈی آئی ایل (سنٹرل مائننگ پلاننگ اینڈ ڈیزائن)
|
رانچی، جھارکھنڈ
|
اس مفاہمت نامے کا مقصد کول انڈیا کے احاطے میں جن اوشدھی کیندروں کے قیام کے ذریعے کول انڈیا سے وابستہ افرادی قوت اور کمیونٹی کو اعلیٰ معیار کی جنرک ادویات فراہم کرنا ہے۔ یہ دوائیں کارکنوں، رہائشیوں اور خاندانوں کو جیب خرچ سے بچانے میں مدد کریں گی اور پروجیکٹ کے علاقوں میں کاروباری افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 30
(Release ID: 2055793)
Visitor Counter : 29