بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت بجلی نے خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا اور 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک صفائی اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کا انعقاد جاری رکھا

Posted On: 17 SEP 2024 6:58PM by PIB Delhi

2021، 2022 اور 2023 میں منعقد ہونے والی خصوصی مہمات کے مطابق حکومت ہند نے 13 ستمبر 2024 کو خصوصی مہم 4.0 شروع کی ہے۔ خصوصی مہم حکومت ہند کی وزارتوں/ محکموں، ان سے منسلک/ ماتحت دفاتر اور  مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کے تمام دفاتر کا احاطہ کرے گی۔

جنوری، 2024 اور اگست 2024 کے درمیان، وزارت نے اپنے ریکارڈ کا مکمل جائزہ لیا ہے، جس کے نتیجے میں پرانی فائلوں کو ختم کیا گیا اور اسکریپ، ردی اور فالتو اشیاء کو ہٹایا گیا جس کا مقصد جگہ پیدا کرنا اور کام کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ اس مدت کے دوران، کل 39,456 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 22,618 فائلوں کو ختم کیا گیا۔ وزارت کے تحت مختلف دفاتر میں 98 صفائی مہم چلائی گئی۔ متوازی طور پر، وزارت نے 727 عوامی شکایات اور 46 عوامی شکایات کی اپیلیں، 29 پی ایم او ریفڑینسز اور 135 وی آئی پی ریفڑینسز کو نمٹا دیا۔

ان کوششوں نے نہ صرف خالی جگہوں کے انتظام اور کام کی جگہ کے مجموعی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے میں کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ خصوصی مہم 3.0 کے دوران صفائی کے لیے وزارت کی وابستگی مثالی تھی، اسکریپ مواد کو ٹھکانے لگانے اور فروخت کرنے کے ذریعے نمایاں نتائج حاصل کیے گئے۔ 57,134 مربع فٹ کی پوری جگہ خالی کر دی گئی اور 13,21,95,141/- روپے کی آمدنی ہوئی۔

 جیسا کہ 2021, 2022 اور 2023 میں ہوا، وزارت بجلی اپنے تمام مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں، تنظیموں اور وزارت کے ڈویژنوں میں خصوصی مہم 4.0 کو نافذ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ تمام مرکزی سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں اور تنظیموں نے خصوصی مہم 4.0 کے لیے نوڈل افسروں کو نامزد کیا ہے اور وہ مہم کے دوران مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خصوصی مہم 4.0 صفائی کو بڑھانے، حوصلے بلند کرنے اور اپنے دفاتر میں کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے جاری رہے گی۔

****

U.No:26

ش ح۔م ع۔س ا


(Release ID: 2055772) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi