کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مدھیہ پردیش میں آج 50 جن اوشدھی کیندروں کا افتتاح کیا گیا
2000 سے زائد معیاری جینرک ادویات اور 300 سرجیکل، نیوٹراسیوٹیکلز اور دیگر آلات واجبی قیمتوں پر دستیاب کرائے جائیں گے
Posted On:
17 SEP 2024 6:31PM by PIB Delhi
حکومت مدھیہ پردیش نے آج مدھیہ پردیش کے 50 مختلف ضلع ہسپتالوں میں 50 جن اوشدھی کیندروں کا افتتاح کیا تاکہ قابل استطاعت قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم کی جاسکیں۔ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل مہمان خصوصی تھے اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال کے کشابھاو ٹھاکرے انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقدہ اس پروگرام کی صدارت کی۔
ان جن اوشدھی کیندروں سے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ 2000 سے زیادہ معیاری جینرک ادویات اور 300 سرجیکل، نیوٹراسیوٹیکلز اور آلات برانڈڈ ادویات کے مقابلے 50فیصد سے 90فیصد سستے نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ اس سے انہیں ادویات پر ہونے والے جیب خرچ کو بچانے میں مدد ملے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:14
(Release ID: 2055763)
Visitor Counter : 43