وزارت آیوش
آیوش کی وزارت ’سوچھتا ہی سیوا‘مہم سے تبدیلی لائے گی
ایس ایچ ایس 2024 مہم کے تحت ملک بھر میں 416 سوچھتا سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی
Posted On:
17 SEP 2024 4:11PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے، ملک بھر میں پھیلی اپنی تمام کونسلوں اور اداروں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت کے تعاون سے ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔ ’سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا‘، مہم کے موضوع کے تحت، رویے اور ثقافتی تبدیلی دونوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مہم کے ابتدائی مرحلے کے دوران مجموعی طور پر 416 سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو اس ملک گیر کوشش کے لیے بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
آیوش کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت، جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا ’’آج جب ہم ’سوچھتا ہی سیوا‘شروع کر رہے ہیں، مجھے آیوش کی وزارت کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ سوچھ بھارت مشن اور تمام شہریوں کے لیے صفائی، صحت اور بہبود کی اقدار کے لیے، ہماری مہم، جس کا موضوع ہے سوبھاؤ سوچھتا، سنسکار سوچھتا، ہمارے گہرے یقین کی عکاسی کرتی ہے کہ صفائی صرف ایک ظاہری عمل نہیں ہے، بلکہ داخلی نظم و ضبط اور ثقافتی اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ سووچھ بھارت بنانا ہم میں سے ہر ایک شخص کی ذمہ داری ہے ۔ چاہے یہ مناسب فضلہ کے انتظام کے ذریعے ہو، صفائی کی مہم، یا ہمارے گھروں اور برادریوں میں صفائی کو یقینی بنانے کے ذریعے، ہر فرد کو ایک اہم کردار ادا کرنا ہے۔ یہ مہم اسی بنیاد پر قائم ہے ، جس میں ہر شہری کو نہ صرف شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے بلکہ صاف ستھرے، ہرے بھرے ہندوستان کی طرف اس سفر کی ملکیت حاصل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
یہ مہم تین اہم ستونوں پر منحصر ہے، ہر ایک ستون کو زیادہ سے زیادہ عوامی شمولیت کو فروغ دینے اور اجتماعی کارروائی کے ذریعے مثبت اثر ڈالنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ پہلا ستون ، ’سوچھتا میں جن بھاگیداری‘ صفائی کو مشترکہ ذمہ داری بنانے پر زور دینے کے ساتھ، عوامی شرکت اور بیداری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ وزارت نے ’سوچھتا میں جن بھاگیداری‘ کے تحت مقاصد کی تکمیل کے لیے 169 سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے۔ سوچھ بھارت مشن کے آغاز کے بعد سے ہی، اس کی کامیابی اجتماعی ذمہ داری پر منحصر رہی ہے، جہاں ہر شہری کا ایک اہم کردار ہے۔ وزارت کا مقصد فضلہ کے انتظام اور ماحولیاتی ذمہ داری کی وسیع ملکیت کو فروغ دے کر اس اصول کو مزید گہرا کرنا ہے۔
اس کی حمایت کرنے کے لیے، شہریوں کو شامل کرنے، افہام و تفہیم بڑھانے، اور کمیونٹیز کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں صفائی کے اخلاق کو اپنانے کے لیے تحریک دینے کے لیے ملک بھر میں بیداری کی سرگرمیاں چلائی جائیں گی۔ آیوش وزارت کی اس مہم کے دوران لوکل باڈیز، پی ایس یوز، این جی اوز، سی ایس اوز، صنعتوں اور ایسوسی ایشنز سے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو سووچھتا کی کوششوں میں ان کی کارکردگی کو دیکھنے کےنظریے میں تبدیلی آسکے۔
دوسرے اہم ستون سمپورن سوچھتا ، بشمول سوچھتا لکشت اکائی 69 کے تحت آنے والے مقامات کو آیوش کی وزارت نے سمپورن سوچھتا پہل کے تحت صفائی مہم کے لیے منتخب کیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ نظر انداز کیے گئے یا چیلنجنگ مقامات، جنہیں اکثر سیاہ دھبوں (بلیک اسپوٹ) کے نام سے جانا جاتا ہے، کو صاف ستھری جگہوں میں تبدیل کرنا ہے۔ صفائی کی باقاعدگی سے کوششوں کے دوران ان علاقوں کا انتظام کرنا عموماً مشکل ہوتا ہے، جس سے صحت اور ماحولیاتی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
یہ مہم بلدیاتی اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، خاص طور پر دیہات میں، میگا کلین لینس ڈرائیوز کے ذریعے ان ’’بلیک اسپوٹ‘‘ کی شناخت اور ان سے نمٹنے کے لیے، شہریوں اور شراکت دار تنظیموں دونوں کو متحرک کرتی ہے۔
تیسرا اہم ستون ’صفائی متر سرکشا شِویر‘ ہے جو صفائی کے کارکنوں کی صحت، حفاظت اور بہبود کو ترجیح دیتا ہے، جسے عام طور پر صفائی دوست کہا جاتا ہے۔ ان کی کوششوں کی حمایت کے لیے، ان کے کام کی نوعیت کو بہتر بنانے کے لیے 178 سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پریوینٹیو ہیلتھ چیک اپ کے تحت، ’صفائی متر‘اور ان کے اہل خانہ کو ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کثیر جہتی نقطہ نظر کے ساتھ، آیوش کی وزارت تمام شہریوں کے لیے ایک صاف ستھرا، صحت مند اور محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ’سوچھتا ہی سیوا‘ مہم صفائی کو سب سے آگے رکھنے کے ملک کے عزم کو مضبوط کرے گی، اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صفائی ملک کے ثقافتی تانے بانے کا مستقل حصہ بن سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ک ا۔ت ح۔
U-12
(Release ID: 2055718)
Visitor Counter : 44