سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت ‘سوچھتا ہی سیوا مہم 2024’ کا آغاز کرنےکے مقصد سے ملک گیر شجرکاری مہم کا انعقاد کرے گی

Posted On: 16 SEP 2024 9:03PM by PIB Delhi

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل، اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے  کے دوہائی انٹر چینج پر سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزرائے مملکت جناب اجے تمتا اور جناب ہرش ملہوترا کی موجودگی میں سوچھتا ہی سیوا مہم کا آغاز کریں گے۔  سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں سکریٹری جناب انوراگ جین اور اس وزارت اور این ایچ اے آئی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل  کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

توقع ہے کہ اس سال کے سوچھتا پکھواڑہ  کے آغاز کےلیے ایک پیڑ ماں کے نام ابھیان کے تحت اس  ملک گیر شجر کاری مہم  میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر دوہائی انٹرچینج کے مضافات میں بانس کے درختوں اور گھنے پودوں والے مقامات کا دورہ کریں گے۔ 

اس کی لائیو اسٹریمنگ https://www.youtube.com/live/HHfJGXaheU0?si=Mn-Ik-BpjhMOEQzn.  پر دستیاب ہوگی۔

ماحولیاتی پائیداری کے پیغام کو عام کرتے ہوئے، ملک بھر میں MORTH، NHAI اور NHIDCL کے فیلڈ دفاتر بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر  اس شجر کاری مہم میں حصہ لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ت ع۔

U-10990

                    


(Release ID: 2055517) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi