نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہندوستان 17-18 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں یونیسکو اینٹی ڈوپنگ کنونشن کے سی او پی 9 بیورو اور فنڈ منظوری کی کمیٹی کی رسمی میٹنگوں کی میزبانی کرے گا
Posted On:
16 SEP 2024 2:19PM by PIB Delhi
ہندوستان 17-18 ستمبر، 2024 کو نئی دہلی میں کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن کے تحت سی او پی 9 بیورو کی دوسری رسمی میٹنگ اور فنڈ منظوری کی کمیٹی کی تیسری رسمی میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لئے تیار ہے۔سی اوپی 9 بیورو کا وائس چیئرپرسن ہونے کے ناطے ، ہندوستان نے ان اعلیٰ سطحی اجتماعات کے انعقاد میں پیش قدمی کی ہے، جو دنیا بھر سے اہم فیصلہ سازوں اور معززین کو ایک ساتھ لائے گا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت کے زیر اہتمام، اجلاسوں میں آذربائیجان، بارباڈوس، ایسٹونیا، فرانس، اٹلی، روس، سعودی عرب، سینیگال، سنگاپور، نیدرلینڈز، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور زیمبیا جیسے ممالک کی نمائندگی کرنے والے معزز مندوبین شرکت کریں گے۔ کھیلوں میں ڈوپنگ کے خلاف یونیسکو کے بین الاقوامی کنونشن کے سینئر عہدیدار بھی اس میں موجود ہوں گے، جو ہائبرڈ فارمیٹ میں بات چیت میں حصہ لیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ میٹنگ میں جمہوریہ آذربائیجان کے نوجوان اور کھیل کے وزیرعزت مآب جناب فرید گائیبوف، ترکیہ سے نوجوان اور کھیل کی نائب وزیر محترمہ صفا کوکوگلو اور مملکت سعودی عربیہ کے نائب وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور، جناب عبدالعزیز الماسعد سمیت کئی اعلیٰ سطحی شخصیات ذاتی طور پر شرکت کریں گی۔
یہ اجلاس ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے اینٹی ڈوپنگ، کھیلوں کے منصفانہ طریقوں کی ترقی، اور کھیل میں دیانتداری کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے عالمی تعاون سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے۔ یہ غور و خوض اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دنیا بھر کے کھلاڑی صاف اور منصفانہ ماحول میں مقابلہ کر سکیں،ڈوپنگ کے خلاف جاری لڑائی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔
******
ش ح- م ش
U. 10975
(Release ID: 2055369)
Visitor Counter : 59