وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم اپنے دفاتر اور خود مختار اداروں میں صفائی اور کارکردگی بڑھانے کے لیے خصوصی مہم 4.0 کے تحت عہد بند
Posted On:
14 SEP 2024 6:54PM by PIB Delhi
تعلیم اور خواندگی کے محکمہ، ماضی کی خصوصی مہموں میں اپنی کامیابیوں کو بنیاد بناکر حکومت ہند کی طرف سے اعلان کردہ آئندہ خصوصی مہم 4.0 میں فعال طور پر شامل ہونے کے لیے پوری طرح سے کمربستہ ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک چلائی جائے گی، جس میں صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں طوالت کو کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ایک صاف ستھرا اور زیادہ منظم کام کے مقامات کے ماحول کو فروغ دیتے ہوئے، حکومتی کارروائیوں کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ دفاتر میں کام کاج کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے علاوہ، اس کے اہم مقاصد میں ماحولیاتی پائیداری کے بارے میں بیداری پیدا کرنا بھی شامل ہے۔ یہ کوشش اسکولوں میں اِیکو کلبوں اور مشن لائف کو مربوط کر کے ہرے بھرے اور سرسبز و شاداب مستقبل کیلئے جاریہ مہم ایک پیڑ ماں کے نام کو بھی خصوصی مہم4.0 کے ساتھ ہم آہنگ کرے گی۔
خصوصی مہم 4.0 دو مرحلوں میں چلائی جائے گی: اوّل 16 ستمبر سے 30 ستمبر 2024 تک تیاری کا مرحلہ اور2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک کا عمل درآمد کا مرحلہ کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی کے تحت تمام بیوروں اور خود مختار اداروں سے ہدف مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس میں مختلف پیمانوں کے ساتھ ساتھ فیلڈ یونٹس اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر کی نشاندہی کرنا بھی شامل ہے، جہاں تیاری کے مرحلے کے دوران سوچھتا مہم چلائی جائے گی۔
اسی طرح سے عمل آوری کے مرحلے میں زیر التواء حوالہ جات کو حل کرنے، ارکان پارلیمنٹ، پی ایم او، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، عوامی شکایات اور اپیلوں، قواعد و ضوابط کو آسان بنانے، ریکارڈ کے انتظام، اسکریپ اور فالتو اشیاء کو ٹھکانے لگانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دفاتر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے صفائی مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ مہم کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے، ایک باقاعدہ گوگل ٹریکر کے ذریعے پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی، جس میں شریک دفاتر سے روزانہ کی بنیاد پر تازہ ترین معلومات حاصل کی جائیں گی۔ مہم ہیش ٹیگ خصوصی مہم 4.0 کے ساتھ سوشل میڈیا کے وسیلے سے فروغ دیا جائے گا۔ وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے اپنے تمام خودمختار اداروں کو اس اہم مہم میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لینے کیلئے کہا ہے، تاکہ دفاتر میں بہترکام کاج کے ساتھ ایک صاف ستھرا ماحول قائم کیا جا سکے۔
ش ح۔ ش ر ا-ج
Uno-10950
(Release ID: 2055048)
Visitor Counter : 35