کانکنی کی وزارت
جیولوجیکل سروے آف انڈیا : 2024 کی سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت وسیع پیمانے پر صفائی مہم کی قیادت کرے گا
مہم کے ایک حصے کے طور پر پورے بھارت میں 205 صفائی مہمیں چلائے گا:
جی ایس آئی
Posted On:
14 SEP 2024 3:21PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی سوچھ بھارت مہم کے ایک حصے کے طور پر، جیولوجیکل سروے آف انڈیا 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک "سوچھتا ہی سیوا" مہم کے تحت ملک بھر میں سوچھتا مہم کا انعقاد کرے گا۔ سنسکار سوچھتا-سوبھاؤ سوچھتا کے اس سال کے تھیم کے تحت یہ مہم جی ایس آئی کے 10 جیو ہیریٹیج مقامات، 66 ڈرلنگ کیمپسوں اور ملک کے 31 ٹارگٹ یونٹس تک پھیلے گی، جس میں کُل 205 ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔
سوچھتا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کال پر جی ایس آئی پورے معاشرے کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے ہی سیوا مہم کو نافذ کرنے کی تیاریوں میں جُٹ گیاہے جس کی بنیاد سوچھتا کی بھاگیداری، سمپورنا سوچھتا بشمول سوچھتا لکشِت۔ ایکائی اور صفائی مترا تحفظ شیورز کے تین اہم ستونوں پر ہے ۔
اس مہم میں 10 جیو ہیریٹیج سائٹس پر صفائی کی وسیع مہم چلائی جائے گی جبکہ شجرکاری کی سرگرمیاں، سمواد اور ریلیاں جیسے آؤٹ ریچ پروگرام ، سوچھتا سائیکلوتھن، میراتھن اور مختلف قسم کے مقابلے شامل ہیں۔ پروموشنل ایونٹس جیسے اسٹریٹ ڈرامے اور ویسٹ ٹو آرٹ ٹرانسفارمیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ہاؤس کیپنگ کے عملے کے لیے ہیلتھ چیک اپ فراہم کیے جائیں گے، کارکنوں کو پیشہ ورانہ خطرات سے بچانے کیلئے پی پی ای کِٹ اوردیگر حفاظتی سامان دیا جائے گا۔
مہم کو مزید فروغ دینے کے لیے کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، اور وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے، وزارت کانوں کے سینئر افسران کے ساتھ مہم کے دوران کئی جیو ہیریٹیج اور جیو ٹورازم سائٹس پر سوچھتا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
اس کے علاوہ مقامی کمیونٹی اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر دیہی علاقوں میں 66 ڈِرلنگ کیمپسوں اور32 دفتری مقامات پر مہم کے تحت صفائی ستھرائی عمل میں لائی جائے گی۔
مہم کے دوران 31 "بلیک اسپاٹس" یا صفائی کے ہدف والے 31 یونٹس کی نشاندہی کی جائے گی اور انہیں مہم کے آخر تک بحال کیا جائے گا۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2024 کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔ اختتامی تقریب کے دوران گی ایس آئی صفائی متروں اور سوچھتا ہی سیوا 2024 مہم کے نمایاں شرکاء کو اس ملک گیر تحریک میں ان کی لگن اور اہم شراکت کے لیے اعزاز سے نوازے گا۔
ش ح۔ش ا ر- ج
Uno-10938
(Release ID: 2055005)
Visitor Counter : 44