وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں برکس اجلاس میں ثقافت کو ایک منفرد ایس ڈی جی  کے طور پر تسلیم کرنے کی ضرورت کو دوہرایا


برکس ممالک کو پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے لیے ثقافت کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے: ہندوستان

ہندوستان نے جدت طرازی اور ملازمت پیداکرنے میں ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں کی اہمیت پر زور دیا

 ہندوستان نے برکس ممالک کو بتایا  کہ ثقافت اقتصادی ترقی اور سماجی شمولیت کو کھولنے کی کلید ہے

Posted On: 14 SEP 2024 3:57PM by PIB Delhi

روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں برکس ممالک کے وزرائے ثقافت کی 9ویں میٹنگ میں ہندوستانی حکومت کےوزارت ثقافت  میں سکریٹری جناب ارونیش چاولہ نے عالمی ترقی کی حکمت عملیوں کے مرکز میں رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ اس کو بااختیار بنانے، سب کی شمولیت اور باہمی مفاہمت کے لئے  ایک آلہ کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔

اپنے بیان میں سکریٹری نے پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے لیے ثقافت کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ ایک مساوی، پائیدار اور جامع دنیا کی تعمیر کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے  ثقافتی تخلیق  تجارت اور تعاون  کے  نظریہ کےدرمیان ہم آہنگ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KL16.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AON7.jpg

سال2023 میں ہندوستان کی صدارت کے دوران جی20 میں ہندوستان کے موقف کوآگے بڑھاتے  ہوئے، ہندوستان نے 2030 کے عالمی ترقی کے ایجنڈے میں اقتصادی ترقی، سماجی شمولیت اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے میں اپنی تبدیلی کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے ثقافت کو ایک واحد مقصد کے طور پر تسلیم کرنے کی وکالت کی۔ یہ ہندوستان کی اپنی ثقافتی نشاۃ ثانیہ کی کوششوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس کا مقصد اختراعی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے اپنے بھرپور ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا اور اسے فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033QJU.jpg

 ہندوستان نے تخلیقی صنعتوں، اختراعات، اور روزگار  پیداکرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، اور برکس ممالک کو اقتصادی ترقی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی اجتماعی ثقافتی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ عوام سے عوام کےدرمیان  تبادلے، نچلی سطح پر ثقافتی سفارت کاری اور تعلیم کے فروغ کو بھی ہندوستان کے ثقافتی تعاون کے ایجنڈے کے لیے کلیدی شعبوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔

برکس وزرائے ثقافت کے اجلاس اور بین الاقوامی یونائیٹڈ کلچرز فورم کے لیے 4 ممبروں والے ہندوستانی وفد کی قیادت وزارت ثقافت میں سیکریٹری ارونیش چاولہ کررہے تھے اور ان کے ساتھ  جوائنٹ سیکریٹری للی پانڈیا، ڈائریکٹر یشویر سنگھ اور ثقافت کی وزارت کے ڈپٹی سیکریٹری شاہ فیصل بھی اس میں شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RCEQ.jpg

 

ثقافت کو ترجیح دیتے ہوئے، ہندوستان کا مقصد عالمی چیلنجوں کے لیے برکس ممالک کے اجتماعی ردعمل کو مضبوط بنانا، باہمی مفاہمت اور احترام کو فروغ دینا اور ایک زیادہ جامع اور ثقافتی طور پر گونجنے والی عالمی برادری کی تشکیل کرنا ہے۔ یہ نظریہ برکس کے تعاون اور باہمی حمایت کے جذبے کے مطابق ہے، اور ثقافتی سفارت کاری میں ہندوستان کی قیادت سے آنے والے سالوں میں گروپ کی ثقافتی ایجنڈے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

 

 

************

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 10944)


(Release ID: 2054998) Visitor Counter : 47


Read this release in: English , Hindi , Tamil