وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وشاکھاپٹنم میں آبدوز سے بچ کر نکل جانے سے متعلق تربیت گاہ ونیترا کا آغاز کیا گیا

Posted On: 14 SEP 2024 2:20PM by PIB Delhi

وشاکھاپٹنم میں آئی این ایس ستواہن پر مشرقی بحریہ کمانڈکے فلیگ افسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل راجیش پیندھارکر نے  13 ستمبر 2024 کو کلوری آبدوز سے متعلق بچ کر نکل جانے کے تربیت گاہ (ونیترا) کا آغازکیا۔اس تربیت گاہ کا مقصد کسی پریشانی کی کیفیت میں مبتلا کلوری آبدوز سے  عملے کے ممبران کی بچ کر نکلنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے اور اس کی ڈیزائننگ اور تعمیر آتم نربھربھارت کے پہل کو سامنے رکھتے ہوئے ہندوستان میں ہی کی گئی ہے۔ اس کی تیاری سے دفاع کے شعبوں میں بھارت کے خود مختار ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

 کلوری آبدوز سے متعلق بچ کرنکل جانے کے تربیت گاہ  ، جس کو ایل اینڈ ٹی دفاع کمپنی نے تعمیر کیا ہے، میں  ایک پانچ میٹر اونچا بچ کر نکلنے کا ٹاور ہے، جس کے ساتھ غوطہ لگانے کا بیسن لگاہوا ہے۔ یہ جدیدتربیت گاہ    کلوری کلاس کی آبدوزوں کے  عملے کو بچ کرنکلنے کی  بنیادی اور جدیدتربیت فراہم کرے گا جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ آبدوز کے کسی مشکل میں پڑجانے کی صورت میں کس طرح بچ کر نکلاجائے۔

یہ تربیت گاہ جس کا نام ونیترا ہے، جس کے معنی تربیت دینے والے کے ہیں، اور اس سےسبمرین کے عملے کے درمیان اعتماد پیدا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی جانب کہ، پانی کے اندر کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ان کے پاس خاطرخواہ تربیت اور آلات موجود ہے، ایک اہم قدم ہے۔یہ تربیت گاہ  ہندوستان کی بحریہ کے تربیتی بنیادی ڈھانچے اور حفاظتی پروٹوکول اور کارروائیوں کے لئے تیار رہنے کو استحکام بخشتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)(2)059I.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(2)(1)0LER.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)(1)ILRU.jpeg

 

 

************

 

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 10935)


(Release ID: 2054924) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil