امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 مہم کے لیے تیار ہے

Posted On: 13 SEP 2024 6:19PM by PIB Delhi

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے، حکومت ہند نے سال 2021 میں خصوصی مہم 1.0، سال 2022 میں خصوصی مہم 2.0 اور سال 2023 میں خصوصی مہم 3.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔

خصوصی مہم 3.0 کی توجہ سوچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التوا حوالہ جات کو نمٹانے پر تھی۔ اسی مناسبت سے مہم کے دوران محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے صفائی ستھرائی، خالی جگہ کے انتظام، ریکارڈ کے انتظام اور مختلف حوالوں کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی تھی۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران 7,57,000 فائلوں کو ختم کیا گیا، کل 2,86,441 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور مجموعی طور پر 1.07 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

نومبر 2023 سے اگست 2024 تک، پرانی فائلوں کو نکال کر، اسکریپ میٹریل کی نیلامی اور غیر استعمال شدہ لا وارث جگہوں کی صفائی کے ذریعے 21978 مربع فٹ رقبہ خالی کیا گیا۔ اسکریپ میٹریل کو ٹھکانے لگانے سے 13,52,606 روپے کی آمدنی ہوئی۔

محکمہ نے اب اس مہم کے مختلف پیرامیٹروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے 2 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کے لیے مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے جیسے مختلف قسم کے حوالہ جات کے زیر التوا معاملات کو ختم کرنا، ریکارڈوں کا بہتر انتظام، خالی جگی کا انتظام، دفتر کے احاطے کی خوبصورتی اور مجموعی صفائی ستھرائی۔

*************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10921


(Release ID: 2054803) Visitor Counter : 39


Read this release in: English , Hindi