بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک ’خصوصی مہم 4.0‘ کے لیے تیار ہے
’سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا، التوا کو کم کرنا‘
Posted On:
13 SEP 2024 7:23PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے اعلان کے مطابق، 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک ”خصوصی مہم 4.0“ کے انعقاد کے لیے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت مہم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مرکوز اقدامات اور ہدفی سرگرمیاں کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے جس میں سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور وزارت اور اس کے فیلڈ دفاتر میں التوا کو کم کرنے کے اہداف پر توجہ دی جائے گی۔ اس مہم کے تحت، وزارت مجموعی طور پر صفائی ستھرائی اور ہموار عمل کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
”خصوصی مہم 4.0“ کے تحت، وزارت کی توجہ وزارت، اس سے منسلک دفتر، تنظیموں، فیلڈ اکائیوں اور ملک بھر میں ایم ایس ایم ای میں سوچھتا پر مرکوز رہے گی تاکہ کام کی جگہ کی مجموعی صفائی کو بہتر بنایا جا سکے اور خدمات کی فراہمی کو بڑھایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں کہ ”خصوصی مہم 4.0“ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں مناسب طریقے سے انجام دی جائیں۔
مہم کے رہنما خطوط کے مطابق، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نوڈل افسروں کا تقرر کیا ہے اور فیلڈ لیول تک تیاری کی میٹنگیں کی ہیں، ایکشن پلان مرتب کیا ہے اور مہم کے نفاذ کے مرحلے کے دوران شروع کی جانے والی مخصوص سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے 2023 میں، خصوصی مہم 3.0 کے دوران ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر (ایم ایس ایم ای)، کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن، قومی چھوٹی صنعت کمیشن، کوئر بورڈ، قومی ادارہ برائے ایم ایس ایم ای، اور مہاتما گاندھی انسٹی ٹیوٹ فار رورل انڈسٹریلائزیشن سمیت اپنے ماتحت دفاتر اور تنظیموں کے تعاون سے مہم کے لیے مقرر کردہ 11 پیرامیٹر میں سے 10 میں 100 فیصد اہداف حاصل کر لیے تھے۔ اہم کامیابیوں میں 23,911 طبعی فائلوں کا جائزہ، 4,998 فائلوں کو ختم کرنا، اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانا شامل ہے، جس سے 50,47,593 روپے کی آمدنی ہوئی۔ اس کے علاوہ، سرکاری استعمال کے لیے 17,664 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے وی آئی پی حوالہ جات، پی ایم او حوالہ جات، ریاستی حکومت کے حوالہ جات اور عوامی شکایات سے متعلق زیر التوا مسائل کو بھی حل کیا۔ 97 فیصد عوامی شکایات اور 94 فیصد سے زیادہ ایم پی حوالہ جات کو نمٹایا گیا۔ اس کے علاوہ، وزارت اور اس کے اداروں کی طرف سے 548 صفائی مہمات کا انعقاد کیا گیا۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت، اپنی قانونی اور دیگر تنظیموں اور فیلڈ دفاتر کے ساتھ، پورے جوش اور لگن کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
13-09-2024
U: 10919
(Release ID: 2054789)
Visitor Counter : 35