وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او نے بھارت کے ہلکے ٹینک ’زوراور‘ کے فیلڈ فائرنگ کے کامیاب تجربات کیے

Posted On: 13 SEP 2024 6:53PM by PIB Delhi

دفاعی تحقیق و ترقی کے اذارے (ڈی آر ڈی او) نے 13 ستمبر 2024 کو بھارت کے ہلکے ٹینک زوراور کے ابتدائی آٹوموٹو آزمائشوں کا کامیابی سے انعقاد کیا، یہ ایک انتہائی متنوع پلیٹ فارم ہے جو اونچائی والے علاقوں میں تعیناتی کے قابل ہے۔ صحرائی علاقوں میں کئے گئے فیلڈ ٹرائلز کے دوران، لائٹ ٹینک نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تمام مطلوبہ مقاصد کو مؤثر طریقے سے پورا کیا۔ ابتدائی مرحلے میں، ٹینک کی فائرنگ کی کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیا گیا اور اس نے مقررہ اہداف پر مطلوبہ  نشانہ درستگی کے ساتھ حاصل کیا۔

زوراور کو کامبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (سی وی آر ڈی ای) نے کامیابی سے تیار کیا ہے، جو دفاعی تحقیق و ترقی کے اذارے (ڈی آر ڈی او) کی اکائی ہے، لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے تعاون سے متعدد ہندوستانی صنعتوں بشمول مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز۔ (ایم ایس ایم ای) نے مختلف ذیلی نظاموں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا، جس سے ملک کے اندر مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو ظاہر کیا گیا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے انڈین لائٹ ٹینک کے کامیاب ٹرائل کے لیے ڈی آر ڈی او ، انڈین آرمی، اور تمام متعلقہ صنعتی شراکت داروں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو اہم دفاعی نظاموں اور ٹیکنالوجیز میں خود کفالت کے ہندوستان کے ہدف کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او، ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی پروجیکٹ میں شامل پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(4)TS51.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  ع ۔ن ا۔

U-10914

                          



(Release ID: 2054773) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi