محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محنت اور روزگار کی وزارت کے مرکزی سکریٹری نے حیدرآباد میں روزگار سے منسلک ترغیب (ای ایل آئی) اسکیم پر صنعت کے رہنماؤں اور ایم ایس ایم ای نمائندوں کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی

Posted On: 13 SEP 2024 6:17PM by PIB Delhi

محترمہ سمتا ڈاورا، سکریٹری، وزارت محنت و روزگار، حکومت بھارت نے حال ہی میں مرکزی بجٹ 2024-25 میں شروع کی گئی روزگار سے منسلک ترغیب (ای ایل آئی) اسکیم پر صنعت کے ساتھ 13 ستمبر، 2024 کو حیدرآباد میں ایک انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کی جس کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت محنت اور روزگار نے ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا ۔ انٹرایکٹو سیشن میں مرکزی وزارت محنت، ای پی ایف او، فارما، کنسٹرکشن، پی ایس یو، مینوفیکچرنگ، فنانس وغیرہ جیسے شعبوں کے صنعتی رہنماؤں اور ایم ایس ایم ای کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس سیشن کا مقصد ای ایل آئی اسکیم کے حصے کے طور پر تیار کردہ تین اسکیموں اور آجروں اور ملازمین کو اس کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا تاکہ مینوفیکچرنگ میں روزگار کو فروغ دیا جاسکے اور رسمی شعبوں میں روزگار پیدا کیا جاسکے۔ ای ایل آئی اسکیم کا مقصد ملک میں 2 سال کی مدت میں ان شعبوں میں 2 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنا ہے جو روزگار کے مواقع بڑھانے اور ذریعہ معاش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اجلاس کا سیاق و سباق طے کرتے ہوئے سیکرٹری نے روزگار کے محرکات پر زور دیا جس کا ثبوت تجارت، مینوفیکچرنگ، خدمات اور تعمیراتی شعبوں میں روزگار میں اضافہ ہے۔ پی ایل ایف ایس، کے ایل ای ایم ایس جیسے سرکاری اعداد و شمار روزگار میں اضافے کو ظاہر کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی، روزگار کے معیار پر بھی یکساں توجہ دی گئی ہے۔ گیگ اینڈ پلیٹ فارم ورک اور گلوبل کمپیٹنسی سینٹرز (جی سی سیز) بھی روزگار کے نئے شعبوں کے طور پر ابھرے ہیں۔ سکریٹری نے مزید روزگار پیدا کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا جس میں ایم ایس ایم ایز بھی شامل ہیں جنہیں روزگار پیدا کرنے کے لیے بھی بڑھنا چاہیے۔

ای ایل آئی اسکیم کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن دی گئی جس میں روزگار، ہنر مندی اور انٹرن شپ سے متعلق وزیر اعظم کے 5 اسکیموں کے پیکیج بھی شامل تھے۔ قابل عمل عملی اسکیم کی تشکیل کے لیے صنعت کے شرکاء سے متعدد تعمیری تجاویز موصول ہوئیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں سکریٹری نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ اسکیم زیادہ خوشحال اور جامع بھارت کی تشکیل کے مشترکہ مقصد کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کی حقیقی کامیابی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کی اجتماعی کاوشوں اور دانشمندی کی ضرورت ہے جس میں پچھلی اس طرح کی اسکیموں سے سبق بھی شامل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ای ایل آئی اسکیم کے نفاذ سے قبل اسے حتمی شکل دینے کے دوران مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوتے رہیں گے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 10902


(Release ID: 2054761) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi