سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اور ٹیکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی) 14 ستمبر سے 1 اکتوبر 2024 تک سوچھتا ہی سیوا مہم منائے گا

Posted On: 13 SEP 2024 7:11PM by PIB Delhi

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کی مختلف عمارتوں اور اپنے تمام خود مختار اداروں اور ملک کے مختلف حصوں میں پھیلے ڈی ایس ٹی کے ماتحت دفاتر میں سوچھتا ہی سیوا مہم چلائے گا۔

محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں لینڈ فل کو منظم کرنے اور آلودگی کو کم کرنے کے لیے محکمے کی کینٹین اور ڈی ایس ٹی کے دفتر کے کیمپس اور خود مختار اداروں اور سروے آف انڈیا کے دفاتر میں فضلے کی ورمی کمپوسٹنگ کرنا شامل ہے۔ اس سے نہ صرف آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ فضلے سے دولت پیدا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

پروگرام کے دوران ڈی ایس ٹی کے صفائی ورکروں کے لیے احتیاطی صحت کی جانچ کی جائے گی۔ ڈی ایس ٹی کے صفائی کے کارکنوں میں حفاظتی سامان اور صفائی کے آلات تقسیم کیے جائیں گے۔ ڈی ایس ٹی کے تحت تمام خود مختار اداروں اور سروے آف انڈیا کے تمام فیلڈ دفاتر کے درمیان سوچھتا درجہ بندی کی جائے گی۔ سرکاری اسکولوں میں ”صفائی اور صحت پر اس کے اثرات“ پر لیکچر-کم-بیداری سیشن کا انعقاد کیا جائے گا اور بایو ڈیگریڈیبل اشیا کو ٹیکنالوجی بھون کے قریب واقع سرکاری اسکولوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی بھون کے آس پاس کے علاقوں (بس اسٹینڈ وغیرہ) کی صفائی کرکے شرم دان کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

وگیان سدن اور ڈی ایس ٹی کے احاطے میں صفائی، مرمت، خوبصورتی اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا جائے گا۔ وگیان پرسار کی ناقابل استعمال اشیا اور ٹیکنالوجی بھون کے استقبالیہ بلاک میں پڑے پرانے کاغذات کی نیلامی کی جائے گی۔

ٹیکنالوجی بھون کے تاریک علاقوں میں قدرتی روشنی کا انتظام کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی بھون میں شجر کاری مہم چلائی جائے گی۔ ڈی ایس ٹی حکام کے لیے یوگا سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

مہم کے دوران صفائی ستھرائی کے لیے علاقوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ خالی جگہ کے انتظام کو بہتر بنانے اور ڈی ایس ٹی اور اس کی خود مختار تنظیموں کے دفاتر میں کام کی جگہ کے تجربے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

جوائنٹ سکریٹری (ایڈمن)، ڈی ایس ٹی، محترمہ اے دھنلکشمی نے دفتر کے احاطے میں صفائی کے لیے نشان زد کی گئی جگہوں کا معائنہ کیا اور سینیئر افسران کو ہدایت دی کہ وہ مہم کی مدت کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں۔

سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت، ڈی ایس ٹی کے سکریٹری، ڈی ایس ٹی کے تمام عہدیداروں کو صاف ستھرے اور کچرے سے پاک ہندوستان کے لیے بیداری اور عزم پیدا کرنے کے لیے سوچھتا کا عہد کرائیں گے۔ تمام 26 خود مختار ادارے اور ماتحت دفاتر اس مہم میں حصہ لیں گے اور اسے صفائی کے تہوار کے طور پر منائیں گے۔

مہم کے بارے میں آگاہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں جیسے X (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) انسٹاگرام، فیس بک اور لنکڈ ان کے ذریعے پھیلائی گئی ہے۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی جانب سے مقررہ مدت کے لیے مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مہم زور شور سے جاری ہے۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10917


(Release ID: 2054750) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi