کوئلے کی وزارت
کوئلے كی وزارت چوتھی خصوصی مہم کے لیے تیار
Posted On:
13 SEP 2024 6:44PM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت نے چوتھی خصوصی مہم كی تیاری كی ایك میٹنگ منعقد کی جس کی صدارت ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ کوئلہ، محترمہ وسمتا تیج نے کی۔ اس میں كول انڈیا لمیٹیڈ اور اس کے ذیلی اداروں، این ایل سی آءی ایل، سی سی او اور سی ایم پی ایف او کے سی انتظامی ہدایت كار اور نوڈل افسران شامل تھے۔اجلاس میں مہم کا جائزہ پیش کیا گیا اور اس کے بعد ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ عہدیداروں کو تیسری خصوصی مہم کے دوران وزارت کوئلہ کی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور نوڈل افسران کو چوتھی خصوصی مہم کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
چوتھی خصوصی مہم کے اہم شعبوں میں دفتری جگہوں کو بڑھانا، صفائی کے جدید طریقوں کو اپنانا، اسکریپ کو موثر طریقے سے ضائع کرنا، دفتری جگہ کے استعمال کو بہتر بنانا، ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینا، ماحول دوست طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا، فضلے سے آمدنی کرنا، شمولیت کو فروغ دینا، شہریوں پر مبنی نقطہ نظر کو ترجیح دینا اور پروٹوکول اور میکانزم کو مضبوط کرنا شامل ہیں ۔
تیسری خصوصی مہم کی کامیابی وزارت کی ماحولیاتی ذمہ دارانہ لگن کو واضح کرتی ہے اور آنے والی چوتھی خصوصی مہم کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کرتی ہے۔
تیاری کے اجلاس میں مہم کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا گیا تاكہ صفائی، کارکردگی اور زیر التواء معاملات کی تیز رفتاری سے نمٹانے پر نمایاں اثر پڑے۔ کوئلے کی وزارت ان کوششوں کو ترجیح دینا جاری رکھے ہوئے ہے اور وزارت آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے اور صاف ستھرا اور زیادہ منظم کام کے ماحول کو یقینی بنانے پر اپنی توجہ برقرار رکھے گی۔
*****
ش ح۔ع س ۔س ا
U.No:10905
(Release ID: 2054747)
Visitor Counter : 31