زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 میں حصہ لے گا
Posted On:
13 SEP 2024 6:52PM by PIB Delhi
انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا کاموں میں تخفیف کرنے کے لیے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا ہے۔ خصوصی مہم 4.0 کو دو (2) مراحل میں لاگو کیا جا رہا ہے جو اس طرح ہیں- 16 سے 30 ستمبر 2024 تک ابتدائی مرحلہ اور 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک عمل درآمد کا مرحلہ۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوران محکمہ کی کامیابی حسب ذیل ہے:-
ارکان پارلیمنٹ کے 16 حوالہ جات، 4 پارلیمانی یقین دہانیوں اور ریاستی حکومت کے 4 حوالہ جات کو نمٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ 12818 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 36823 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 16006 فائلوں کو ختم کیا گیا اور 238 ای فائلوں کو بند کیا گیا۔ خصوصی مہم 3.0 کے دوران 2305945 روپے کی آمدنی ہوئی، تقریباً 51952 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی اور 11299 کلو فضلہ کو ٹھکانے لگایا گیا۔
ابتدائی مرحلے کے لیے اس محکمہ کے نوڈل افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس محکمے کے تمام ڈویژنوں اور تمام ماتحت / منسلک دفاتر، پی ایس یو، خود مختار اداروں اور ڈی اے اور ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نوڈل آفیسرز کا تقرر کریں اور ڈی اے آر پی جی کے رہنما خطوط کے پیمانوں کے مطابق اپنے دفتر میں زیر التواء کاموں کی نشاندہی کریں۔
جوائنٹ سکریٹری کی زیر صدارت، محکمہ کے نوڈل آفیسر کے ساتھ محکمہ کے مختلف ڈویژنوں اور اس سے منسلک اور ماتحت دفاتر وغیرہ کے تمام نوڈل افسروں کے ساتھ ایک وی سی میٹنگ منعقد کی گئی۔ ان سےکہا گیا کہ وہ ابتدائی مرحلے کے دوران صفائی کی جگہوں، خلائی انتظام، اسکریپ اور فالتو اشیاء کو ٹھکانے لگانے، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور اس کی اپیلوں، اور ریکارڈ کے انتظام وغیرہ کے حوالے سے اہداف کی نشاندہی کریں اور انہیں مکمل کریں ۔
عمل درآمد کے مرحلے کا آغاز 2 اکتوبر 2024 سے کیا جائے گا اور ڈی اے اور ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام ڈویژنز/فیلڈ اور آؤٹ اسٹیشن دفاتر کے سلسلے میں خصوصی مہم 4.0 کے ابتدائی مرحلے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مخلصانہ اورانتھک کوششیں کی جائیں گی۔
*****
(ش ح ۔ک ح۔ خ م (
U.NO: 10893
(Release ID: 2054716)
Visitor Counter : 34