اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر آئی این ایل کو مسلسل چھٹے سال باوقار سی آئی آئی- جی بی سی نیشنل انرجی لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا

Posted On: 13 SEP 2024 2:19PM by PIB Delhi

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل)، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے کارپوریٹ ادارے نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری – گرین بزنس سینٹر (سی آئی آئی- جی بی سی) سے باوقار نیشنل انرجی لیڈر ایوارڈ حاصل کر کے،ایک بار پھر توانائی کی کارکردگی اور تحفظ میں ایک قابل ذکر معیار قائم کیا ہے۔)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-13142124GH73.png

12 ستمبر کی شام حیدرآباد میں ایک تقریب میں یہ باوقار ایوارڈ سری کے سدھاکر، جی ایم (انرجی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ ای ایم ڈی-I/ سی اور ان کی ٹیم نے آر آئی این ایل کی جانب سے جناب ملند دیورا، سکریٹری، بیورو آف انرجی ایفیشنسی، بجلی کی وزارت، حکومت ہند سے حاصل کیا۔

یہ لگاتار چھٹا سال ہے جب آر آئی این ایل نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے، جو پائیدار توانائی کے طور طریقوں کے تعلق سے کمپنی کی غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

آر آئی این ایل نے مسلسل آٹھویں سال متاثر کن ’’ایکسیلنٹ انرجی ایفیشنسی یونٹ ایوارڈ‘‘بھی حاصل کیا ہے۔

یہ مسلسل تسلیمات آر آئی این ایل کی جانب سے توانائی کے تحفظ کے تئیں کی گئی اس کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں، جس میں  مندرجہ ذیل اقدامات بھی شامل ہیں:

  1. فضلہ سے نکلنے والی گرمی سے نمٹنے کا نظام تشکیل دینا
  2. بلاسٹ بھٹیوں میں پلورائزڈ کول انجکشن (پی سی آئی)
  3. فضلہ کو دوبارہ قابل استعمال بنانا اور توانائی کی افزودگی

مسلسل چھٹے سال توانائی کے شعبے میں عالمی قائد کا ایوارڈ حاصل کرنا ایک نادر اور ممتاز کامیابی ہے۔ یہ توانائی کے نظم و نسق کے لیے آر آئی این ایل اجتماعی کے آگے کی سوچ کا ثبوت ہے، جو صنعت کے اندر بہترین کارکردگی کا معیار قائم کرتا ہے اور توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے، کاربن کے اثرات کو کم کرنے، اور پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے پر آر آئی این ایل کی توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔

آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اے کے باغچی نے پورے آر آئی این ایل کلیکٹو کو دلی مبارکباد پیش کی، ای ایم ڈی کلیکٹو کی خصوصی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  اس نے آر آئی این ایل کے لئے مسلسل چھٹے سال باوقار قومی توانائی قائد کا ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی فخر کا موقع دیا ہے۔

************

ش ح۔ش ب۔م ر

U.No: 10878


(Release ID: 2054528) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Tamil