وزارت دفاع
این سی سی كے 2024 كے تھل سینک کیمپ كا اختتام
Posted On:
12 SEP 2024 6:07PM by PIB Delhi
بارہ روزہ این سی سی تھل سینک کیمپ-2024 نئی دہلی میں 12 ستمبر 2024 کو اختتام پذیر ہوا۔ کیمپ میں 1,547 لڑکوں اور لڑکیوں کے کیڈٹس نے شرکت کی۔ ان لوگوں نے ملک بھر سے 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ کی نمائندگی کی۔ کیمپ میں مختلف مقابلے شامل تھے جن میں ویپن فائرنگ، میپ ریڈنگ، فاصلہ طے کرنا اور فیلڈ سگنل اور ہیلتھ اینڈ ہائجین ایونٹس شامل تھے۔ ان مقابلوں نے کیڈٹس کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو آزمایا۔
اختتامی تقریب میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈی جی این سی سی، لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے کہا کہ كیڈٹس کے 12 روزہ قیام کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ اُن کی مستقبل کی کوششوں کو ایک گراں مایہ بنیاد فراہم کرے گا۔
ڈی جی نے ملک کے نوجوانوں کو تیار کرنے میں این سی سی کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے حوصلہ افزائی، نظم و ضبط اور ذمہ دار شہری تیار كرنے اور 'قوم کی تعمیر' میں اپنے کردار کو مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر دنیا کی سب سے بڑی یونیفارم والے نوجوانوں کی تنظیم کی تعریف کی۔
تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ نے ان مقابلوں کے فاتحین کو ٹرافیاں پیش کیں۔
*****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:10843
(Release ID: 2054316)
Visitor Counter : 33