وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

فوجی امور کا  محکمہ سوچھتا  کے سلسلے میں ملک گیرسطح پرمسلسل  مہم چلا رہا ہے

Posted On: 12 SEP 2024 5:59PM by PIB Delhi

حکومت کی جانب سے سووچھتا کے سلسلے میں چلائی جا رہی مہم کی تعمیل میں  فوجی امور کا  محکمہ(ڈی ایم اے)،   کام کی جگہ اور اس کے گردونواح میں صفائی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لیے ملک گیر  سطح پر مسلسل صفائی مہم کا انعقاد کر رہا ہے۔ نومبر 2023 اور اگست 2024 کے دوران کل 26,096 فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 4,819 فائلوں کا صفایا کیاگیااور اس سلسلے میں 422 مہم چلائی گئی۔ اس کے علاوہ اس مدت کے دوران کل 12355 آر ٹی آئی درخواستیں اور 757 آر ٹی آئی اپیلیں، 6273 سی پی جی آر اے ایم ایس شکایات، 894 سی پی جی آر ایم ایس اپیلیں، 03 پی ایم او حوالہ جات اور 16 وی آئی پی حوالہ جات کو نمٹا یا  گیا ہے۔ ان مہمات نے کام کی جگہ کے تجربے، جگہ کے بندوبست، اورکام کی جگہوں پر  صحت مند ماحول کے فروغ  میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس سے  آمدنی بھی ہوئی ہے۔

ڈی ایم اے نے سوچھتا سے متعلق خصوصی مہم 3.0 کے دوران نمایاں  کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ خصوصی مہم 3.0 کے دوران، تینوں مسلح افواج نے 4971 مہم کی جگہوں پر صفائی کی مہم چلائی جن کی شناخت فوجی امور کے محکمے( ڈی ایم اے) نے کی تھی۔ ڈی ایم اے کے تحت مختلف تنظیموں کی جانب سے 310   قواعد کو آسان بنایا گیا اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانے اور فروخت کرنے سے 89.64 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔

محکمہ فی الحال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے کہ 02 اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 تک ہونے والی آئندہ خصوصی مہم 4.0 کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں۔

***

ش ح۔ ک ا

U. NO. 10838


(Release ID: 2054276) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil