وزارت دفاع

آئی اے ایف  نے ترنگ شکتی  مشق  2024کے دوران 'فضائیہ کے شعبے میں بیداری' کے موضو ع پر سمپوزیم کا انعقاد کیا

Posted On: 11 SEP 2024 8:29PM by PIB Delhi

ترنگ شکتی مشق کے ایک حصے کے طور پر بھارت کی  سب سے بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق جس کا مقصد فرینڈلی فورن کنٹریز(ایف ایف سی) کے درمیان باہمی تعاون اور آپریشنل کوآرڈینیشن کو بڑھانا ہے۔بھارتی فضائیہ (انڈین ایئر فورس )نے 11 ستمبر کو جودھ پور میں 'فضائیہ کے شعبے میں بیداری' ملٹی نیشنل سمپوزیم کا انعقاد کیا ۔سمپوزیم کا موضوع تھا "علاقائی سلامتی کےفروغ کے لیے فضائی حدود سے متعلق آگاہی کی سہولت فراہم کرنے کے تعاون پر مبنی نقطہ نظر"۔

ترنگ شکتی مشق تقریب میں شامل 27 ممالک کی نمائندگی کرنے والے50  سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ ایئر مارشل سورت سنگھ اے وی ایس ایم  وی ایم  وی ایس ایم، ڈائریکٹر جنرل ایئر (آپریشنز)، آئی اے ایف نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کلیدی خطبہ دیا۔ بین الاقوامی مندوبین نے ایئر ڈومین بیداری سے متعلق اپنے تصورات شیئر کئے  اورقومی و علاقائی نقطہ نظر سے چیلنجزکا ازالہ  کرنےکے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سمپوزیم میں فضائی حالات سے آگاہی اور فضائی حدود کے انتظام سے متعلق ابھرتے ہوئے چیلنجوں پر موضوع کے ماہرین کے درمیان خیالات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ معلومات کے موثر تبادلے کے لیے پالیسی امور اور تکنیکی حل پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اختتامی خطاب ایئر وائس مارشل پی وی شیوانند وی ایم، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف آپریشنز (ایئر ڈیفنس) نے پیش کیا۔

*****

 

ش ح –ش آ-خ م

U-NO.10825



(Release ID: 2054119) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi