عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن پر ہندوستان-سنگاپور کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد


سکریٹری  ڈی اے آر پی جی، جناب وی سری نواس اور مستقل سکریٹری، پبلک سروس ڈویژن (پی ایس ڈی) سنگاپور محترمہ تان گی کیو نے انتظامی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی شمولیت کے میدان میں مستقبل کے ہندوستان-سنگاپور تعاون کی شکلیں وضع کیں

دونوں فریقوں نے گڈ گورننس اور انتظامی اصلاحات میں پیش رفت کا اشتراک کیا جیسا کہ ہندوستانی فریق نےسی پی جی آر اے ایم ایس ،این ای ایس ڈی اے ،پی ایوارڈز ،این سی جی جی ،بھویشیہ ،ای-آفس اور سنگاپور کی طرف سے لائف ایس جی، سروس ایس جی، فلاح و بہبود کے سفیروں اور سول سروسز کالج کی خدمات کا اشتراک کیا

ہندوستان-سنگاپور نے پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تبدیلی کو آگے بڑھانے کا عہد کیا، دونوں فریقوں نے این سی جی جی اور سنگاپور کے سول سروس کالج کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا

Posted On: 10 SEP 2024 9:20PM by PIB Delhi

پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن پر ہندوستان-سنگاپور کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ 10.9.2024 کوہوئی۔ سکریٹری ڈی اے آر پی جی،حکومت ہند ،جناب وی سرینواس اور مستقل سکریٹری، پبلک سروس ڈویژن (پی ایس ڈی) سنگاپور محترمہ تان گی کیو نے انتظامی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی شمولیت کے میدان میں مستقبل کے ہندوستان-سنگاپور تعاون کی شکلیں وضع کیں۔ میٹنگ میں ڈی اے آر پی جی، این سی جی جی، ایم ای اے ،محکمہ پنشن،این آئی سی کے سینئر افسران اور ہندوستان کی طرف سے سنگاپور میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے عہدیداروں اور حکومت سنگاپور کے مختلف محکموں کے سینئر سطح کے وفد نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے گڈ گورننس اور انتظامی اصلاحات میں پیش رفت کا اشتراک کیا۔ ہندوستانی فریق نےسی پی جی آر اے ایم ایس ،این ای ایس ڈی اے ، پی ایم ایوارڈز ، این سی جی جی، بھویشیہ اور ای- آفس کا اشتراک کیا۔ سنگاپور کی جانب سے لائف ایس جی، سروس ایس جی،ویلنیس کے سفیروں اور سول سروسز کالج کے کام کا اشتراک کیا۔

ہندوستان-سنگاپور نے پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تبدیلی کو آگے بڑھانے کا عہد کیا ہے۔ تعاون کے شعبوں میں اچھی حکمرانی کے طریقوں کا تبادلہ، پرسنل مینجمنٹ اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ، گورننس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاسوں کا بروقت انعقاد شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P4P9.jpg

 

**********

 

 

ش ح – م ش – م ش

U. No.10762



(Release ID: 2053629) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Tamil