سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے چنتن شیویرکےپہلے  دن   کا اہتمام کیا، جس میں حاشیہ پر رہنےوالے  طبقات  پر توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 09 SEP 2024 9:18PM by PIB Delhi

 بھارتی حکومت کی سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزارت،  نے آج آگرہ میں دو روزہ چنتن شیویر کا اہتمام کیا۔ سماجی انصاف اور  تفوض ختیارات کے  مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار  کے  ساتھ ساتھ  ریاستی وزراء جناب  بی ایل ورما اور جناب رام داس اٹھاولے کی موجودگی میں فتتاحی دن کا آغاز  کیا گیا ،  جس کا مقصد ملک بھر کے پسماندہ اور حادشیہ پر رہنے والے  لوگوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے پروگراموں کے جائزہ پر کلیدی توجہ مرکوز کرنا تھا۔ اس  کانفرنس میں، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سماجی انصاف/سماجی بہبود کے محکموں کے وزراء اور سینئر عہدیداروں نے شرکت کی، یہ سرکاری پہل قدمیوں کا جائزہ لینے اور پسماندہ طبقات کے لیے مستقبل کی پالیسیوں کی حکمت عملی وضع کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

A group of people sitting on a stageDescription automatically generated

تقریب کا آغاز اقتصادی  طور پر بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہوا:

اقتصادی طور پر  بااختیار بنانے کے  اجلاس میں  سماج کے پسماندہ طبقات، جیسے درج فہرست ذاتوں(ایس سیز)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) ، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات(ای بی سیز) ، ڈی نوٹیفائیڈ قبائل(ڈی این ٹیز)، اور معذور افراد  (پی ڈبلیو ڈی ایس) کی ترقی کے لیے حکومت کے اہمیت کےحامل پروگراموں پر روشنی  ڈالی گئی۔

اس اجلاس میں پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا(پی ایم- اے جے اے وائی) جیسی اسکیموں پر جامع پریزنٹیشنز  پیش کی گئیں، جس میں مختلف ذیلی  پروگرام   پردھان منتری آدرش گرام یوجنا (پی ایم- اے جی وائی) اور ریاستوں/اضلاع کو دی جانے والی امداد  جیسے پروگرام شامل ہیں،جس  کا مقصد ایس سی کمیونٹیز کو بااختیار بنانا ہے ۔ نیز اس میں  ہاسٹلز کی تعمیر/مرمت کی اسکیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ایس سی طلباء کے لیے رہائشی  بنیادی ڈھانچے کو  بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دیگر اہم  خصوصیات میں معذور افراد کے حقوق کے نفاذ کے لیے اسکیم ایکٹ، 2016(ایس آئی پی ڈی اے) شامل ہے، جو معذور افراد کے لیے رسائی اور شمولیت کو یقینی بناتا ہے،  جب کہ  پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن ہت گراہی یوجنا(پی ایم- ڈی اے کے ایس ایچ) ، ہنر کے فروغ  اور پیشہ ورانہ تربیت  پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ اس  اجلاس  میں ایس سی صنعت کاروں  کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ کا بھی احاطہ کیا گیا،یہ ایک ایسا پروگرام ہے جو ایس سی کمیونٹیز کے درمیان سٹارٹ اپ وینچرز کے لیے مالی مدد اور سرمایہ فراہم کر کے انٹرپرینیورشپ(صنعت کاری ) کو فروغ دیتا ہے۔

A person standing at a podiumDescription automatically generated

مذکورہ اجلاس میں  پسماندہ طبقوں میں مالی خودمختاری پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا،  تاکہ  وہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں فعال  کردار ادا کر سکیں۔

تعلیمی  طور پر بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے بعد:

تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے سی اجلاس میں  پسماندہ برادریوں کی ترقی اور سماجی نقل و حرکت کو فروغ دینے میں تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی گئی۔  اس کے تعلق سے پریزنٹیشنز اسکالرشپس اور اقدامات پر مرکوز  رہیں  جو کمزور طبقوں کے لیے تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔

اس اجلاس  میں اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ کوئی بھی طالب علم مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے، ایس سیز کے لیے میٹرک کے بعد  اسکالرشپ اسکیم اور ایس سیز اور دیگر کے لیےمیٹرک سے پہلے کی  اسکالرشپ اسکیموں کی نمائش کی گئی، جو تعلیم کے مختلف سطحوں پر اہل طلبہ کو مالی امداد فراہم کرتی ہیں۔ نیشنل اسکالرشپ پورٹل(این ایس پی) ، جو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے  اور جو ملک بھر کے طلباء کے لیے مختلف اسکالرشپس تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے، پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZN7R.jpg

دیگر اہم اقدامات میں شریاس(اسکالر شپس فار ہائر ایجوکیشن فار ینگ اچیورس اسکیم) شامل ہے ، جو منتخب اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے  ایس سیز اور او بی سیز کے لیے وظائف فراہم کرتی ہے۔ مزید  یہ کہ  معذور طلبہ کے لیے بھی اسکالرشپس اسکیمیں پیش کی گئیں، جو خصوصی ضروریات کے حامل طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو یقینی بناتی ہیں۔ اس  اجلاس میں درخشاں بھارت کے لئے پی ایم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم اور ٹارگٹڈ ایریاز(ایس آر ای ایس ایچ ٹی اے) کے ہائی اسکولوں کے طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم کا بھی احاطہ کیا گیا، جو اہداف زدہ علاقوں کے ہائی اسکول کے طلباء کے لیے رہائشی اسکولنگ فراہم کرتی ہے۔

 اجلاس  کے دوران  تمام لوگوں کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کےحکومت کے عزم پر زور دیا، لہذا  طویل مدتی طور پر بااختیار بنانے اور سماجی انضمام کو فروغ دیا گیا۔

سماجی طور پر بااختیار بنانے پر توجہ  مرکوز کی گئی ۔

اس دن کا آخری سیشن، سماجی  طور پر بااختیار بنانے، سماجی بہبود کے کلیدی اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے  کے لئے مخصوص رہا  جس کا مقصد کمزور  طبقات  کے حقوق کے تحفظ اور فروغ  پر زور دینا تھا۔

سیشن میں شہری حقوق کے تحفظ کے ایکٹ، 1955، اور درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل (مظالم کی روک تھام) ایکٹ، 1989 کے نفاذ کی صورتحال پر بات کی گئی ، جو ایس سی اور ایس ٹی کے خلاف مظالم اور امتیازی سلوک کو روکنے کے لیے قانونی تحفظات فراہم کرتے ہیں۔ بات چیت کا مرکز نیشنل ایکشن پلان فار میکانائزڈ سینی ٹیشن ایکو سسٹم(این اے ایم اے ایس ٹی ای) کے ارد گرد بھی تھا، یہ ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد ہاتھ سے میلا اٹھانے کے کام کو ختم کرنا اور صفائی کے کارکنوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے۔

اٹل وایو ابھیودے یوجنا(اے وی وائی اے وائی)، جو بزرگ شہریوں کی بہبود پر مرکوز ایک اہم  پروگرام ہے، پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ یہ اسکیم معمر افراد کو مالی امداد، صحت کی دیکھ بھال اور سماجی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مزید یہ کہ، سیشن میں معذور افراد کو فٹنگ ڈیوائسز کی خریداری کے لیے امداد(اے ڈی آئی پی) کا احاطہ کیا گیا، جو معذور افراد کو ضروری امداد اور آلات فراہم کرتا ہے، نیز  ان کی نقل و حرکت، فعالیت اور آزادی کو بڑھاتا ہے۔

 بات چیت میں آگے  منشیات کی طلب میں کمی(این اے پی ڈی ڈی آر) اور نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے)پر قومی عملی منصوبے  پر توجہ مرکوز کی گئی، جس کا مقصد بیداری مہم، بحالی، اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے منشیات کے استعمال اور منشیات کی لت  پر قابو پانا ہے۔

A person standing in front of a large screenDescription automatically generated

آخر میں، دین دیال دیویانگجن  باز آباد کاری  اسکیم (ڈی ڈی آر ایس )  پر روشنی ڈالی گئی، جو رضا کار تنظیموں ( این جی اوز) اور سرکاری اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے معذور افراد کی بحالی کی جامع خدمات فراہم کرتی ہیں۔

اس سیشن نے ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ پسماندہ کمیونٹیز کے تحفظ اور انہیں بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قانونی، سماجی اور فلاحی فریم ورک موجود ہیں۔سماجی طور پر ااختیار بنانے کے لیے حکومت کے مجموعی نقطہ نظر کو تقویت فراہم کی ہے۔

اس دن کا اختتام ایک درخشاں  ثقافتی پروگرام کے ساتھ ہوا، جس میں ہندوستان کے تنوع اور بھرپور ثقافتی ورثے کا جشن منایا گیا،  جو پسماندہ طبقوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی طور پر بااختیار بنانے کے حکومت کی غیر متزلزل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔

**********

 

ش ح۔ش م۔ رض

U:10723


(Release ID: 2053392) Visitor Counter : 38


Read this release in: English , Tamil