تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس(آئی سی اے) جنرل اسمبلی اور عالمی کوآپریٹو کانفرنس 2024   نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں 25نومبر سے 30 نومبر تک منعقد ہوگی


انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس 130 برسوں میں پہلی بار ہندوستان میں اپنی جنرل اسمبلی اور عالمی کوآپریٹو کانفرنس منعقد کرنے جا رہا ہے

کانفرنس کا موضوع  ہے‘‘کوآپریٹیوز نے سب کے لیے خوشحالی تشکیل دی ہے ’’ جو کہ ‘سہکار سے سمردھی’ کے وزیر اعظم کے وژن کو آگے بڑھاتا ہے

یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے کوآپریٹوز کے بین الاقوامی سال - 2025 کے باضابطہ آغاز کی بھی عکاس ہے

کانفرنس کا استعمال ہندوستانی گاؤں کےموضوع  کے ساتھ ‘ہاٹ’ کے سیٹ اپ میں ہندوستانی کوآپریٹیو کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے کیا جائے گا

پی ایم مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ کی رہنمائی نے ہندوستان میں کوآپریٹیو کی تحریک کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا ہے

ہندستان دنیا میں کوآپریٹیو کے، تعداد اور ممبر کے لحاظ سے بھی ایک چوتھائی حصہ پر فخر کرتا ہے: ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی

ہندوستانی کوآپریٹو نظام میں جو سب سے بڑی تبدیلی کی گئی ہے وہ پی اے سی ایس ماڈل میں قوانین کا  نفاذ ہے: ڈاکٹر بھوٹانی

 امداد باہمی  کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ‘‘سہکار سے سمریدھی’’  کا آئیڈیا اب پوری دنیا میں پھیل جائے گا

پی اے سی ایس کے کمپیوٹرائزیشن، تین نئے کوآپریٹیو زکی تشکیل، این سی او ایل ، این سی ای ایل اور بی بی ایس ایس ایل  نے ہندوستان کو عالمی تعاون پر مبنی تحریک میں سب سے آگے کردیا ہے

ہندوستانی کوآپریٹوز تحریک  ہمیشہ ہی  ماحولیات کے تحفظ کے لیے ثقافتی طور پر متحرک رہی ہے اور ہندوستانی کوآپریٹو  تحریک  کی وراثت کے اس  سلسلے میں یہ تقریب کاربن سے پاک   ہوگی

افکو  کا ذیلی ادارہ  آئی ایف ایف ڈی سی گزشتہ برسوں میں کاربن کریڈٹ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست رہا ہے

ممکنہ کاربن کے اخراج کے معاوضے کے لیے افکو دس ہزار پیپل کے پودے (فائکس  ریلیجیوسا ) لگائے گا

Posted On: 09 SEP 2024 10:24PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس(آئی سی اے) جنرل اسمبلی اور عالمی کوآپریٹو کانفرنس 2024 نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم25 نومبر سے 30 نومبر 2024 تک  منعقد ہونے والی ہے۔ ایسا انٹرنیشنل کوآپریٹو الائنس (آئی سی اے) کی 130 سال کی طویل تاریخ میں پہلی بار ہوگا،  کہ بھارت عالمی کوآپریٹو  تحریک کے سب سے بڑے ادارے، آئی سی اے جنرل اسمبلی اور گلوبل کوآپریٹو کانفرنس کی میزبانی  کے فرائض   انجام دینے جارہا ہے ۔ امداد باہمی  کے کو آپریٹیو سے متعلق  مرکزی سکریٹری ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی، آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب  جیروئن ڈگلس اور افکو  لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یو ایس اوستھی نے آج نئی دہلی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ ہونے والے پروگراموں  کی تفصیلات بیان کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ODLV.jpg

اس سال کی کانفرنس کا موضوع  ‘‘کوآپریٹیو سب کے لیے خوشحالی کی تعمیر‘’’ ہے جو کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘سہکار سے سمردھی’کے وژن کے عین مطابق ہے۔ یہ کانفرنس اقوام متحدہ کے کوآپریٹوز کے بین الاقوامی سال - 2025 کا باضابطہ آغاز بھی کرے گی۔ کانفرنس کا استعمال ہندوستانی گاؤں کے تھیم کے ساتھ ‘ہاٹ‘ سیٹ اپ  کے  ہندوستانی کوآپریٹیو کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F9FP.jpg

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امداد باہمی کی وزارت کے سکریٹری، ڈاکٹر آشیش کمار بھوٹانی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت  اور مرکزی وزیر داخلہ اور امداد  باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ کی رہنمائی میں،  امداد باہمی  کی ایک علیحدہ وزارت تشکیل دی گئی ہے ۔ تاکہ ہندوستان میں  امداد باہمی  کی تحریک کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکے۔ ڈاکٹر بھوٹانی نے کہا کہ ہندوستان کا دنیا میں کوآپریٹیو کا تعداد اور ممبر کے لحاظ سے بھی ایک چوتھائی حصہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی کوآپریٹو سیکٹر نے کوآپریٹو  تحریک کے فروغ  اور ترقی کے لیے امداد باہمی کی  وزارت کے 54 نئے اقدامات کے آغاز کے ساتھ نئے سنگ میل حاصل کیے ہیں۔ ڈاکٹر بھوٹانی نے کہا کہ ہندوستان کے کوآپریٹو نظام میں جو سب سے بڑی تبدیلی لائی گئی ہے وہ پی اے سی ایس ماڈل کے ضمنی قوانین کا نفاذ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن ہو یا ان شعبوں میں تین نئے کوآپریٹیو کی تشکیل جہاں کوآپریٹیو کی قومی سطح پر موجودگی نہیں تھی، یعنی نیشنل کوآپریٹو آرگنس لمیٹڈ (این سی او ایل) ، نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ(این سی ای ایل) اور بھارتیہ بیج۔ (این سی ای ایل)  سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) یا دیگر اقدامات نے ہندوستان کو  امداد باہمی کی عالمی تعاون پر مبنی تحریک میں سب سے آگے رکھا ہے اور ہندوستان تیزی سے ترقی کرنے والے امداد باہمی کے شعبہ میں سے  ایک بن گیا ہے۔ ڈاکٹر بھوٹانی نے مزید کہا کہ نئی دہلی میں ہونے والے اس بین الاقوامی پروگرام کے انعقاد سے ‘‘سہکار سے سمریدھی’’  کا  نظریہ  اب پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZA94.jpg

آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب  جیروئن ڈگلس نے ہندوستان میں منعقد ہونے والی اس  کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا جو کہ آئی سی اے کا بانی رکن رہا ہے۔ امداد باہمی  کی وزارت اور افکو اور دیگر کوآپریٹیو کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے ، جناب  ڈگلس نے کہا کہ ہندوستان عالمی تعاون پر مبنی تحریک میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے افکو کو مسلسل تین برسوں سے عالمی کوآپریٹو مانیٹر میں نمبر 1 کی درجہ بندی کے ساتھ ایک اہم شراکت دار قرار دیا۔  جناب  ڈگلس نے مزید کہا کہ دنیا میں تقریباً 30 لاکھ کوآپریٹیو ا دارے ہیں جن کےً تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک ارب سے زیادہ ممبران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیداری کی توسیع پذیری کے لحاظ سے، کوآپریٹو  تحریک  خود کو سب کے درمیان سب سے زیادہ توسیع پذیر پائیدار ماڈل ثابت کرتی ہے۔ 200برسوں کے ٹریک ریکارڈ میں،یہ انسانیت کے آٹھویں حصے تک پہنچ گیا ہے اور ہندوستان اس وقت ملک میں کوآپریٹیو کی تعداد اور ان کے مزید وسعت کے لحاظ سے قابل فخر پوزیش حاصل کئے ہوئے ہے۔  جناب  جیروئن ڈگلس نے کہا کہ اس وقت  دنیا ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے اور بحران کا ایک سلسلہ درپیش  ہے جس میں  آب وہوا تبدیلی کا بحران، حیاتیاتی تنوع کا  بحران اور بہت سے دیگر بحران شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹیو کے ماڈلز کے ذریعے ہی ہم اپنے بہت سے مسائل کا حل تلاش کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے کوآپریٹیو کے اپنائے گئے اصولوں میں ، جمہوری طریقے سے کاروباری اداروں کو، اپنے اراکین میں منصفانہ قدر کی تقسیم کے ساتھ، ہر شریک کے لیے کھلے دل سے، صنف سے  قطع نظر، نسل، ملک، عمر، اور کوآپریٹیو کے درمیان تعاون کے قدر کا نظام، کمیونٹیز کا خیال رکھنا شامل ہے، تاکہ دنیا اپنے موجودہ مسائل کا حل تلاش کر سکے۔

 افکو  لمٹیڈ  کے مینجنگ کے ڈاکٹر یو ایس اوستھی نے کہا  کہ مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی رہنمائی میں آئی ایف ایف سی او (افکو) کی ذیلی کمپنی آئی ایف ایف ڈی سی گزشتہ برسوں میں کاربن کریڈٹ حاصل  کرنے والوں میں سرفہرست رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کوآپریٹو تحریک  ہمیشہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے ثقافتی طور پر متحرک رہی ہے اور ہندوستانی کوآپریٹو تحریک  کی اس وراثت کے سلسلے  میں یہ تقریب کاربن سے پاک  ہوگی۔ ڈاکٹر اوستھی نے مزید کہا کہ ممکنہ کاربن کے اخراج کی تلافی کے لیے دس ہزار پیپل (فائ ای سی او ایس او سیکس ریلیجیوسا) کے پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے پیپل کے پودے لگانے کی تعداد بڑھانے میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے مرکزی  وزیر جناب امت شاہ کے کردار پر زور دیا۔ ڈاکٹر اوستھی نے بتایا کہ سوفیصد کاربن سے پاک  ہدف کو حاصل کرنے کے لیے لگ بھگ 4000 درخت لگانے کی ضرورت  ہے، تاہم،  امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے سب کی بھلائی کے لیے 10،000 درخت لگانے پر زور دیا  خاص کر پیپل کے درخت  جو کہ کاربن  کوجذب کرنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔

اس تقریب میں شرکت کے لیےبھوٹان کے عزت مآب  وزیر اعظم، اقوام متحدہ کی اقتصادی کونسل (یو این ای سی او ایس او سی)  کے صدر، بین الاقوامی کوآپریٹو الائنس کے صدر، اقوام متحدہ کے نمائندے، آئی سی اے کے اراکین، ہندوستانی کوآپریٹو تحریک  کے 1500 روشن خیال معزز مہمانوں کی شرکت متوقع ہے  جو 100 سے زیادہ ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

**********

 

ش ح۔ش م۔ رض

U:10721


(Release ID: 2053353) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Tamil