کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے نے بی آر ایس آر کور ورکشاپ کے ساتھ ای ایس جی پروفیشنل – امپیکٹ لیڈر پروگرام کے تیسرے بیچ کا اختتام کیا

Posted On: 07 SEP 2024 8:25PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (آئی آئی سی اے) نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقتدر آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ ماحولیاتی – سماجی – حکمرانی (ای ایس جی) پروفیشنل – امپیکٹ لیڈر پروگرام کے تیسرے بیچ کا اختتام کیا۔ یہ پروگرام 6 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں کاروباری ذمہ داری اور پائیداری کی رپورٹنگ (بی آر ایس آر) کے بنیادی فریم ورک پر ایک جامع ورکشاپ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

بیچ III کے مندوبین، جو اب آئی آئی سی اے کے سابق طالب علم ہیں، نے نیشنل ایسوسی ایشن آف امپیکٹ لیڈرز (این اے آئی ایل) میں شمولیت اختیار کی ہے - جو آئی آئی سی اے کے تربیت یافتہ ای ایس جی پیشہ ور افراد کی ایک سرکردہ کمیونٹی ہے۔ این اے آئی ایل مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے لیے، علم کے تبادلے کے ماحول کو فروغ دینے، جاری سیکھنے، اور پورے ہندوستان میں ای ایس جی فیلڈ میں بہترین طریقوں کے اشتراک کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00133CA.jpg

ورکشاپ، جو کہ بیچ III کے لیے چار روزہ انفرادی سیشن کا ایک اہم جزو ہے، کا آغاز 3 ستمبر 2024 کو ہوا، اور بی آر ایس آر کور فریم ورک سے متعلق تازہ ترین بصیرتوں اور بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ممتاز مقررین اور صنعت کے رہنماؤں کو اکٹھا کیا۔

3 ستمبر کو ہونے والی تقریب کی ایک قابل ذکر بات مندوبین کی جانب سے شارک ٹینک کی طرز کی پیشکشیں تھیں۔

اپنے کلیدی خطاب میں، آئی آئی سی اے کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ای ایس جی قیادت کے اہم کردار پر زور دیا۔ ڈاکٹر پانڈے نے کہا، "جب ہم ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے کام کرتے ہیں، ای ایس جی اصولوں کا انضمام محض ایک ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ اخلاقی طور پر ناگزیر ہے۔ اس پروگرام سے فارغ التحصیل قائدین ہندوستان میں ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کو آگے بڑھانے کے لیے محرک ثابت ہوں گے۔‘‘

ایک روزہ بی آر ایس آر کور ورکشاپ میں آئی آئی سی اے، سیبی، ڈیلوئٹ، کے پی ایم جی،  اور تبدیلی کے شراکت داروں کے ماہرین شامل تھے، جنہوں نے ہندوستان میں پائیدار کاروباری طریقوں کو آگے بڑھانے میں بی آر ایس آر کور کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں 170 سے زیادہ کارپوریٹ پیشہ ور افراد کی غیر معمولی شرکت رہی، جن میں پائیداری کے ماہرین، سی سوٹ ایگزیکٹوز، ماحولیاتی صحت اور سیفٹی افسران، سی ایس آر پیشہ ور افراد، ای ایس جی تجزیہ کار، مالیاتی پیشہ ور افراد، سرکاری حکام، انڈسٹری چیمبر کے نمائندے، ملٹی نیشنل کمپنیاں، بین الاقوامی اداروں، اور پالیسی ساز شامل ہیں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10683


(Release ID: 2053011) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi