پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، جموں کے تعاون سے 9 سے 13 ستمبر 2024 تک 5 روزہ مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے

Posted On: 07 SEP 2024 10:49AM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، جموں (آئی آئی ایم جموں) کے تعاون سے 9 سے 13 ستمبر 2024 تک 5 روزہ رہائشی مینجمنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ڈی پی) کا انعقاد کر رہی ہے۔

آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالہ، مہاراشٹر، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، اور جموں و کشمیر جیسے 11 ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں سے ضلع پنچایتوں/بلاک پنچایت سمیتی کے صدور اور نائب صدور، گرام پنچایتوں کے سربراہان اور پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اس آئندہ ایم ڈی پی میں حصہ لیں گے۔

ایم ڈی پی کا مقصد پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں اور کام کرنے والوں کی قیادت، نظم و نسق اور حکمرانی کی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔ پانچ روزہ پروگرام قیادت، نظم و نسق اور اخلاقیات، وسائل کو متحرک کرنے اور ہم آہنگی، دیہی اختراع، منصوبوں کا مؤثر انتظام اور مصنوعی ذہانت (AI) وغیرہ کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرے گا۔ شرکا ماہرین کی زیر قیادت سیشنز، کیس اسٹڈیز، اور انٹرایکٹو مباحثوں سے فائدہ اٹھائیں گے جو انہیں اپنی کمیونٹیز کی زیادہ مؤثر طریقے سے رہنمائی کرنے کے لیے ضروری علم اور آلات سے آراستہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

پروگرام کا ایک کلیدی فوکس اون سورس ریونیو (او ایس آر) کو بڑھانا ہے، جو کہ مالی استحکام حاصل کرنے اور پنچایتوں کو "سکشم" (قابل) پنچایتوں میں تبدیل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ اپنی مالی آزادی کو مضبوط بنا کر، پنچایتیں مقامی ضروریات کو بہتر طریقے سے حل کر سکتی ہیں اور دیہی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہیں۔

چونکہ پنچایتیں نچلی سطح کی ایجنسیاں ہیں جو دیہی آبادی کو بنیادی سہولیات اور حکمرانی فراہم کرنے کے لیے ذمے دار ہیں، اس لیے ان کے منتخب نمائندے اور اہلکار آئینی طور پر عائد فرائض کو پورا کرنے اور ”وکست بھارت“ (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وژن کو حقیقت بنانے میں انتہائی اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ ان کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، ایم ڈی پی کا مقصد اپنی کمیونٹی کی بہتر خدمت کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

امید کی جاتی ہے کہ یہ پروگرام ہندوستان میں مقامی گورننس کی تاثیر اور کارکردگی کو بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں شہریوں کے لیے تیز رفتار ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ اقدام نچلی سطح پر بہتر خدمات کی فراہمی کے لیے مقامی حکومت کو مضبوط بنانے اور پنچایتوں کو با اختیار بنانے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10655


(Release ID: 2052760) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil