وزارتِ تعلیم

’خواندگی کا دائرہ‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس بین الاقوامی یوم خواندگی 2024 کے لیے اسٹیج تیار کرے گی

Posted On: 06 SEP 2024 8:09PM by PIB Delhi

بین الاقوامی یوم خواندگی 2024 کے آغاز کے طور پر، وزارت تعلیم، حکومت ہند، 7 ستمبر 2024 کو "خواندگی کا دائرہ" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ کانفرنس کا انعقاد ورچووَل طریقے سے سی آئی ای ٹی، این سی ای آر ٹی، نئی دہلی سے ہوگا۔ یہ کانفرنس آج کی دنیا میں خواندگی کی متنوع اور ابھرتی ہوئی جہتوں کو تلاش کرنے کے لیے عالمی اور قومی ماہرین، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں، اور خواندگی کے حامیوں کو ایک اسٹیج پر لائے گی۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کے سکریٹری جناب سنجے کمار کے ذریعہ کی جائے گی۔ محترمہ ارچنا شرما اوستھی، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس ای ایل؛ پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، این سی ای آر ٹی کے ڈائرکٹر؛ محترمہ جوئس پوان، جنوبی ایشیا کے لیے یونیسکو کے علاقائی دفتر میں تعلیمی شعبے کی سربراہ؛ اور دیگر معززین بھی اس تقریب کے دوران موجود ہوں گے۔

اس کانفرنس میں دو اہم سیشن بھی شامل ہوں گے جن کے عنوان ہیں ’’بھارت میں خواندگی کے دائرے میں امکانات کی تلاش‘‘ اور ’’خواندگی کو لے کر عالمی نقطہ نظر‘‘۔

’’خواندگی کا دائرہ‘‘ کے زیرعنوان یہ کانفرنس  دنیا بھر میں تعلیم کے میدان میں وسیع تر اور متنوع چنوتیوں اور مواقع پر روشنی ڈالے گی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:10647



(Release ID: 2052679) Visitor Counter : 35


Read this release in: English , Hindi