وزارت دفاع

ہندوستان - فرانس دو طرفہ بحری مشق ورون


ہندوستانی بحریہ کے جہاز ٹبر اور ایل آر ایم آر پی8آئی طیارے نے بحیرہ روم میں ہند - فرانس دو طرفہ مشق ورون کے 22ویں ایڈیشن میں حصہ لیا

Posted On: 06 SEP 2024 6:05PM by PIB Delhi

کیپٹن ایم آر ہریش کی زیر قیادت ہندوستانی بحریہ کے فرنٹ لائن اسٹیلتھ فریگیٹ، آئی این ایس ٹبر نے حال ہی میں 29 اگست 24 سے 01 ستمبر 24 تک ٹولان، فرانس کا دورہ کیا تھا اور بعد میں روانگی کے بعد 02 سے 04 ستمبر تک بحیرہ روم میں ہند - فرانس  دو طرفہ مشق ورون کے 22ویں ایڈیشن میں حصہ لیا۔ آئی این ایس ٹبر کے علاوہ، ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی جہاز بردار ہیلی کاپٹر ایل آر ایم آر طیارے پی8آئی نے کی، جب کہ فرانسیسی فریق کی نمائندگی ایف ایس پرووینس، پن ڈبی سفرین، طیارے ایف 20، اٹلانٹک 2، جنگجو ایم بی 339 اور ہیلی کاپٹر این ایچ90؛ ڈوفن نے کی۔ دو طرفہ مشق کے موجودہ ایڈیشن کے دوران سلسلے وار جدید بحری آپریشن کیے گئے، جس میں بہتر حکمت عملی، جدید اینٹی سب میرین جنگی مشقیں، فضائی دفاع کی مشق، لائیو ویپن فائرنگ، فوٹو-ایکس اور اسٹیم پاسٹ شامل تھے۔

سال 2001 میں شروع ہونے والی دو طرفہ مشق ورون ہندوستان - فرانس تعلقات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کئی سالوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور بہترین طریقوں کے تبادلے کی سمت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ بحیرہ روم میں ورون کے 22ویں ایڈیشن کا انعقاد ہندوستان اور فرانس کے درمیان بحری حدود میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

ورون باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے ہندوستانی اور فرانسیسی بحریہ کے عزم کی بھی ایک مثال ہے۔ ہندوستانی بحریہ پوری دنیا میں ہم خیال بحریہ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

 

**********

ش ح۔ ف ش ع- م ر

U: 10638



(Release ID: 2052650) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil