وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں پانچویں ہند-مالدیپ دفاعی تعاون مذاکرات کا انعقاد

Posted On: 06 SEP 2024 4:12PM by PIB Delhi

ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان 5ویں دفاعی تعاون  مذاکرات  کا انعقاد 6 ستمبر 2024 کو نئی دہلی میں ہوا۔ ہندوستانی وفد کی قیادت دفاعی سکریٹری جناب گری دھر ارمانے کی، جب کہ مالدیپ کے وفد کی سربراہی چیف آف ڈیفنس فورس، مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس جنرل ابراہیم  ہلمی نے کی۔

میٹنگ  نے دونوں فریقین کو دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کیا۔ اس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ دفاعی تعاون کے مختلف جاری منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانا بھی شامل ہے۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ دلچسپی کے چند دیگر شعبوں جیسے کہ اعلیٰ سطح کے تبادلے اور صلاحیت کی ترقی کے پروجیکٹوں  پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آئندہ دوطرفہ فوجی مشقوں میں شرکت کے پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت کا تمام سلسلہ نتیجہ خیز رہا جو مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھائے گا اور بحر ہند کے خطے میں استحکام اور خوشحالی لائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 10630


(Release ID: 2052592) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Marathi