بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت
بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے ممبئی میں منعقد ہونے والے ‘‘ساگرمنتھن: دی گریٹ اوشین ڈائیلاگ’’ کے افتتاحی ایڈیشن کا اعلان کیا
وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے تحت ہندوستان کے بحری اقدامات اور عالمی قیادت کو نمایاں کیا
یہ ایک زیادہ پائیدار اور مساویانہ مستقبل کی تعمیر کے لیے خیالات، تجربات، حکمت عملیوں اور حل کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا: جناب سربانند سونووال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2024 10:10PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج نئی دہلی میں ایک اجتماع کے دوران ‘‘ساگرمنتھن: دی گریٹ اوشین ڈائیلاگ’’کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس اہم تقریب کا افتتاحی ایڈیشن 18 اور 19 نومبر 2024 کو ممبئی میں ہونے والا ہے۔
وزیر موصوف نے ایک خطاب کے دوران یہ اعلان کیا، جس میں بحری شعبے میں ہندوستان کی کامیابیوں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ رہنمائی کے تحت عالمی اقدامات میں ملک کی قیادت کو اجاگر کیا گیا۔ جناب سونووال نے اس بات پر زور دیا کہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت اور آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والا یہ ڈائیلاگ دنیا کے سمندروں سے وابستہ چیلنجوں سے نمٹنے اور مواقع کے لیے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

اپنی تقریر میں، جناب سونووال نے بطورخاص ‘‘ساگرمنتھن’’ کاذکر کیا جس میں قدیم بھارتی دانش و بینش کا استعمال سمندر کو متھنے کے لئے کیا گیا تھا تاکہ غیرفانی ہونے کےلئے آب حیات یا امرت حاصل کیا جاسکے۔یہ پلیٹ فارم نظریات، تجربات، حکمت عملیوں اور مزیدہمہ گیر مساویانہ مواقع کاحامل مستقبل کی تعمیر کے لئے حل تلاش کرنے کا ذریعہ ثابت ہوسکتاہے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم مودی کے مقولےکاحوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہماری سلامتی اور خوشحالی سمندروں سے مربوط ہے، اس سے عا لمی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے معاملے میں سمندروں کے ذریعہ ادا کیا جانے والا کردار اجاگر ہوتاہے۔

وزیرموصوف نے ہندوستان کے حالیہ سمندری سنگ میلوں پر بھی روشنی ڈالی،جس میں 30 اگست کو وزیر اعظم کے ذریعہ ودھاون میجر پورٹ کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔ ہندوستان کے مغربی ساحل پر یہ گرین فیلڈ میگا کنٹینر پورٹ، 10 بلین امریکی ڈالر کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے، ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد اس سے 1.2 ملین سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس نے پہلے ہی عالمی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

جناب سونووال نے گرین منتقلی کی کوششوں میں ہندوستان کی قیادت پر روشنی ڈالی، خاص طور پر گرین ٹگ ٹرانزیشن پروگرام کے ذریعے، جس سے نہ صرف ہندوستان کو فائدہ پہنچے گا بلکہ دیگر ممالک کے لیے ان کی آب و ہوا کی منتقلی میں ایک ماڈل کے طور پر بھی کام کرے گا۔ وزیر موصوف نے 2023 میں گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ کی کامیابی پر مزید زور دیا،جس میں ہندوستان کے لئے 119 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے وعدے کئےگئے ہیں۔
وزیر موصوف نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول عالمی رہنماؤں، صنعت کے ماہرین اور پالیسی سازوں کو ممبئی میں افتتاحی ‘‘ساگرمنتھن’’ کے لیے مدعو کرتے ہوئے، ان پر زور دیا کہ وہ سمندروں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مل کر کام کریں اور سب کے لیے ایک جامع اور پائیدار مستقبل میں اپنا تعاون کریں۔
******
ش ح۔ف ا ۔ ف ر
U:10618
(ریلیز آئی ڈی: 2052466)
وزیٹر کاؤنٹر : 38