وزارتِ تعلیم
نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر سال 2024-25 کے لیے نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم کے تحت درخواستیں (نئی اور برائے تجدید) داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 30.09.2024 تک توسیع
Posted On:
05 SEP 2024 7:49PM by PIB Delhi
سال 2024-25 کے لیے نیشنل مینزکم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کے لیے قومی اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر منتخب ہونہار طلبہ کے ذریعہ درخواستیں داخل کرانے کی آخری تاریخ 30.09.2024 تک بڑھا دی گئی ہے۔ این ایس پی پورٹل 30 جون، 2024 سے طلبہ کی طرف سے درخواستیں جمع کرانے کے لیے کھلا ہے۔ ان کے پروجیکٹ سال 2024-25 میں، منتخب طلبہ کو پہلے این ایس پی پر ون ٹائم رجسٹریشن (او ٹی آر) کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد انھیں اس اسکالرشپ اسکیم کے لیے درخواست دینی ہوتی ہے جو انھوں نے منتخب کی ہے۔ این ایس پی پر رجسٹریشن کے لیے ایف اے کیو کی تفصیلات https://scholarships.gov.in/studentFAQs پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعے نافذ کردہ ’نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم‘ کے ذریعے معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبا کو اسکالرشپ دی جاتی ہے تاکہ وہ ابتدائی سطح یعنی آٹھویں جماعت کے بعد اسکول ترک کرنے والے طلبہ کو روک سکیں اور ان کی حوصلہ افزائی کر سکیں کہ وہ ہائیر سیکنڈری سطح یعنی بارہویں جماعت تک اپنی اسکولی تعلیم مکمل کریں۔
اس اسکیم کے تحت نویں جماعت کے ان طلبہ کے لیے ہر سال ایک لاکھ نئی اسکالرشپس فراہم کی جاتی ہیں جو ریاستی / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعہ منعقد اسکالرشپ کے لیے کوالیفائنگ امتحان پاس کرتے ہیں۔ اسکالرشپ کو طالب علم کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دسویں سے بارہویں جماعت تک تجدید کے طریقہ کار کے ذریعہ جاری رکھا جاتا ہے۔ یہ اسکیم صرف ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور مقامی باڈی اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ پر لاگو ہوتی ہے اور اسکالرشپ کی رقم فی طالب علم سالانہ 12000 روپے ہے۔
نیشنل مینز کم میرٹ اسکالرشپ اسکیم (این ایم ایم ایس ایس) کو نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) کے ذریعے نافذ کیا جاتا ہے ، جو حکومت ہند کے ذریعہ طلبہ کو تقسیم کی جانے والی اسکالرشپ اسکیموں کے لیے ون اسٹاپ پلیٹ فارم ہے۔ 31.08.2024 تک درخواست دہندگان کے ذریعے 60321 نئی اور 121834 تجدید کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔ این ایم ایم ایس ایس اسکالرشپس ڈی بی ٹی موڈ کے تحت پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعہ الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعہ منتخب طلبہ کے بینک کھاتوں میں براہ راست تقسیم کی جاتی ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار میں والدین کی سالانہ آمدنی 3.50 لاکھ روپے سے زیادہ نہ ہونا، اسکالرشپ کے لیے سلیکشن ٹیسٹ میں شرکت کے لیے ساتویں کلاس کے امتحان میں کم از کم 55 فیصد نمبر یا اس کے مساوی گریڈ ہونا (ایس سی / ایس ٹی طلبہ کے لیے 5 فیصد کی رعایت) شامل ہیں۔
این ایس پی پورٹل پر، منتخب طلبہ کی اسکالرشپ درخواست کی تصدیق کی دو سطحیں ہیں، سطح-1 (ایل 1) کی تصدیق انسٹی ٹیوٹ نوڈل آفیسر (آئی این او) اور سطح-2 (ایل 2) ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر (ڈی این او) کے پاس ہے۔ آئی این او لیول (ایل 1) کی تصدیق کی آخری تاریخ 15.10.2024 ہے اور ڈی این او لیول (ایل 2) کی تصدیق کی آخری تاریخ 31.10.2024 ہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10607
(Release ID: 2052375)
Visitor Counter : 171