وزارت دفاع
آئی سی جی کی ایشیائی کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے 20 ویں سربراہوں کے اجلاس میں شرکت
12ویں آئی سی جی-کے سی جی دو طرفہ میٹنگ جنوبی کوریا میں اختتام پذیر ہوئی
Posted On:
05 SEP 2024 4:27PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی)نے 03 سے 04 ستمبر 2024 تک جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیائی کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے سربراہان کی20ویں میٹنگ(ایچ اے سی جی اے ایم)میں شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران اہمیت کے حامل مختلف امور جیسے کہ بحری قانون کے نفاذ، سمندر میں زندگی کا تحفظ اور سلامتی ، سمندری ماحولیات کا تحفظ، منشیات، ہتھیاروں اور انسانوں کی غیر قانونی اسمگلنگ اور مستقبل کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایچ اے سی جی اے ایم کے موقع پر آئی سی جی اور کوریا کوسٹ گارڈ کے درمیان 12 ویں سالانہ دو طرفہ میٹنگ بھی 04 ستمبر 2024 کو دونوں ایجنسیوں کے درمیان مارچ 2006 میں دستخط کیے گئےمفاہمت نامے کی دفعات کے تحت منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں آپریشنل سطح پر بات چیت کو بڑھانے، سمندری تلاش اور بچاؤ، آلودگی کے ردعمل اور قانون کے نفاذ کے شعبوں میں صلاحیت کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ایچ اے سی جی اے ایم بنیادی طور پر رکن ایشیائی ریاستوں کے کوسٹ گارڈز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، تاکہ خطے میں محفوظ، سلامتی سے پُر اور صاف سمندروں کو یقینی بنایا جا سکے اور فروغ دیا جاسکے۔ یہ 23 رکنی کوسٹ گارڈ ایجنسیوں کے ساتھ ایک آزاد فورم ہے، جس کے ایشیا میں بحری جہازوں کے خلاف بحری قزاقی اور مسلح ڈکیتی کے خلاف علاقائی تعاون کے معاہدے (آر ای سی ا ے اے پی)اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی)کی شکل میں دو ایسوسی ایٹ اراکین بھی ہیں۔ یہ چار ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے،تاکہ مشترکہ بحری مسائل کے لیے مربوط ردعمل اور ہم آہنگی کے لیے مرتکز اور ہدف بند نقطہ نظر کو فعال کیا جا سکے۔
آئی سی جی سرچ اینڈ ریسکیو ورکنگ گروپ کا چیئر اور دوسرے ورکنگ گروپس کا ایک فعال رکن ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، سمندر میں غیر قانونی کارروائیوں کو کنٹرول کرنا اور معلومات کا تبادلہ شامل ہے۔
*************
(ش ح ۔ ا ک ۔ن ع(
U.No 10590
(Release ID: 2052271)
Visitor Counter : 41