الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

حکومت نے وشواسیا-بلاک چین ٹیکنا لوجی اسٹیک کا آغازکیا۔تاکہ جغرافیائی طور پر تقسیم شدہ  بنیادی ڈھانچہ کے ساتھ  بلاک  چین خدمات  پیش کی جاسکیں


وشواسیا - بلاک چین ٹیکنالوجی اسٹیک، این بی ایف ایل آئی ٹی ای  پرامانک، اور  نیشنل  بلاک چین پورٹل کا بھی آغاز کیا گیا

مختلف افراد پر  مرکوز   ایپلی  کیشنز کے لئے سیکو رٹی، اعتماد اور شفافیت کو فعال  بنانے  کے لیے  نیشنل بلاک چین  فریم ورک: سیکریٹری،ایم ای آئی ٹی وائی  

Posted On: 04 SEP 2024 8:17PM by PIB Delhi

 بھارتی حکومت کی ،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی )،میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا، ایم ای آئی ٹی وائی کے سیکریٹری جناب  ایس کرشنن،  واشواسیا- بلاک چین ٹیکنالوجی اسٹیک کا آغاز کیا تاکہ مختلف اجازت یافتہ بلاک چین پر مبنی ایپلی کیشنز کو  مدد فراہم  کرنے کے لیےجغرافیائی طور پر تقسیم شدہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بلاک چین خدمات پیش کی جا سکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KUGM.jpg

مزید  یہ کہ ایم ای آئی ٹی وائی  کے سیکریٹری نے  این بی ایف ایل آئی ٹی ای  نے لائٹ ویٹ بلاک چین پلیٹ فارم پرامانک  کی  بھی  نقاب کشائی کی۔ جو  موبائل ایپ کی اصل اور نیشنل بلاک چین پورٹل کی تصدیق کے لیے بلاک چین سے چلنے والا ایک جدید حل ہے۔

ڈیجیٹل ا عتماد  اور خدمات کی فراہمی کوبڑھانے کے لئے  نیشنل بلاک چین   فریم ورک

ایم ای آئی ٹی وائی نے  قابل بھروسہ د ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنانے کے وژن کے ساتھ، تحقیق اور ایپلیکیشن کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نیشنل بلاک چین فریم ورک(این بی ایف) کا آغاز کیا؛  تاکہ شہریوں کو جدید ترین، شفاف، محفوظ اور بھروسہ مند ڈیجیٹل  خدمات کی فراہمی  میں  سہولت فراہم کی جاسکے۔

نیشنل بلاکچین فریم ورک ٹیکنالوجی اسٹیک کو ڈسٹری بیوٹڈ انفرااسٹرکچر، کور فریم ورک فنکشنلٹی، اسمارٹ کنٹریکٹس اور اے پی آئی گیٹ وے، سیکیورٹی، پرائیویسی اور انٹرآپریبلٹی اور ایپلی کیشنز ڈیولپمنٹ کے ساتھ بنایا گیا ہے جو بلاک چین کو بطور خدمات (بی اے اے ایس) پیش کرتا ہے۔این بی ایف فی الحال  دو اجازت یافتہ بلاک چین پلیٹ فارمز کو  مدد فراہم  کرتا ہے اور قابل توسیع ہے۔ ٹیکنالوجی اسٹیک کی میزبانی این آئی سی  ڈیٹا مراکز یعنی بھونیشور، پونے، حیدرآباد میں جغرافیائی طور پر تقسیم شدہ  بنیادی ڈھانچے  پر کی جاتی ہے۔

اسٹارٹ اپس اور ماہرین تعلیم  کے لیے بلاک چین سینڈ باکس

این بی ایف ایل آئی ٹی ای ، ایک بلاکچین سینڈ باکس پلیٹ فارم ہے، جو  خاص طور پر سٹارٹ اپس/  ماہرین تعلیم  کے لیے ایپلی کیشنز کی تیز رفتار پروٹو ٹائپنگ، تحقیق اور صلاحیت کی تعمیر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجیز  ایم ای آئی ٹی وائی کی مددکے تحت  سی- ڈی اے سی، این آئی سی - آئی ڈی آر بی ٹی،  حیدرآباد، آئی آئی ٹی حیدرآباد،  آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد اور ایس ای ٹی ایس چنئی کی مشترکہ کوششوں سے تیار کی گئی ہیں۔

شہریوں کے لیے سیکورٹی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے قومی بلاک چین فریم ورک

 اس کے  آغاز کے دوران، ایم ای آئی ٹی وائی کے سیکریٹری  جناب  ایس کرشنن،  اس امیدکا  اظہار کیا کہ بھروسہ مند ڈیجیٹل خدمات فراہم  کرنے کے لیے  بھارتی حکومت  کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، قومی بلاک چین فریم ورک شہریوں پر مرکوز مختلف ایپلی کیشنز کے لیے سیکورٹی، اعتماد اور شفافیت کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ متعلقہ فریقوں  کو بلاک چین ٹیکنالوجی میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن حاصل کرنے  اور معاشی ترقی، سماجی ترقی، اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، عالمی  سطح پر اختیار کئے جانے   والے ترقی کے حل کو فروغ دینا  چاہیے اور اسے پھیلانا چاہئے۔

 حکمرانی کی کایا پلٹ  میں بلاک چین کا کردار

 ایم ای آئی ٹی وائی کےایڈیشنل سکریٹری جناب  بھوونیش کمار نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بلاک چین ٹیکنالوجی میں عوامی خدمات کو زیادہ شفاف، موثر اور جوابدہ بنا کر ہندوستان میں حکمرانی  کو تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مختلف ریاستوں اور محکموں میں این بی ایف پر درخواستوں کی ا سکیلنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور این بی ایف  اسٹیک پر نئی ایپلیکیشنز/ پلیٹ فارمز/ اختراعی اجزاء کو تلاش کرنے کی تجویز بھی  کی۔

چیلنجز سے نمٹنے کے لیے این بی ایف کے مقاصد

ایم ای آئی ٹی وائی میں ، سائنس داں  جی اور الیکٹرانکس اور  آئی ٹی میں تحقیق و ترقی(آر اینڈ ڈی) گروپ کی کوآرڈینیٹر،محترمہ سنیتا ورما میں نے بتایا کہ این بی ایف شروع کرنے کا مقصد بلاک چین کی تعمیر کے لیے ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت جیسے چیلنجوں سے نمٹنے  کی خاطر  تقسیم شدہ بنیادی ڈھانچے پر بلا ک چین ٹیکنالوجی اسٹیک کے ساتھ سیکیورٹی، انٹرآپریبلٹی، کارکردگی اور دیگر پہلوؤں سے متعلق ایپلی کیشنز، وینڈر لاک ان اور تحقیقی چیلنجزکے لئے  ایک قابل توسیع فریم ورک تیار کرنا ہے۔

 سی- ڈی اے سی کے  ڈائریکٹر جنرل، جناب ماگیش ای، نے اس بات کا بھی تذکرہ  کیا کہ این بی ایف تحقیقی چیلنجوں سے نمٹنے اور سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے فوائد کو بروئے کار لانے کی کنسورشیم موڈ کی کوشش ہے۔ لہذا اس اقدام کے حصے کے طور پر متعدد پیٹنٹ اور تحقیقی اشاعتیں تیار کی گئی ہیں۔

سی ڈی اے سی سینٹر  حیدرآباد کی سربراہ محترمہ پی آر لکشمی ایشوری،نے نیشنل بلاک چین فریم ورک کی مختلف تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بتایا اور موبائل ایپ کی اصل کی تصدیق کے لیے پرامانک- بلاک چین کے فعال حل کے بارے میں بتایا۔

 اس سلسلے میں مزید تفصیلات  کی جانکاری  کے لیے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

********

ش ح۔ش م۔ رض

U-10568



(Release ID: 2052086) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Telugu