سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیویانگ جنو ں کی اختیارکاری کے محکمے ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کے سکریٹری جناب راجیش اگروال نے 04 ستمبر 2024 کو جام ڈولی، جے پور میں واقع کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی)کا دورہ کیا

Posted On: 04 SEP 2024 8:26PM by PIB Delhi

دیویانگ جنوں کی اختیارکاری کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند ، جناب راجیش اگروال نے 4 ستمبر 2024 کو جام ڈولی، جے پور میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کا دورہ کیا۔ ان کا یہ دورہ راجستھان میں دیویانگ جنوں (پی ڈبلیو ڈی) کی اختیار کاری اور شمولیت میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں ایک اہم قدم  کی علامت ہے۔ ان کے اس دورے کے دوران مندرجہ ذیل اہم تقریبات کا اہتمام کیا گیا:

سی آر سی جے پور میں شجر کاری کی تقریب

سی آر سی جے پور نے "ایک پیڑماں  کے نام" کے عنوان سے شجرکاری کی ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں جناب راجیش اگروال نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں این آئی ای پی وی ڈی کے ڈائرکٹر جناب منیش ورما، سی آر سی جے پور کے ڈائریکٹر جناب کمار راجو اور دیگر سی آر سی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران، جناب اگروال نے کدم کا درخت لگایا اور اسے ذاتی طور پر آب پاشی کی، جو اس ماحولیاتی پہل قدمی کے حصے کے طور پر ترقی اور دیکھ بھال کے عزم کی علامت ہے۔

سینئر ریاستی افسران کے ساتھ میٹنگ

اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، جناب راجیش اگروال، آئی اے ایس، نے ریاست کے سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کی، ان افسران میں جناب کلدیپ رانکا، آئی اے ایس، ایڈیشنل چیف سکریٹری، ایس جے اینڈ ای، حکومت راجستھان، جناب بھگوان سہائے، ڈپٹی ڈائریکٹر، خصوصی اہل محکمہ، حکومت راجستھان، جناب سندیپ کمار، ڈائریکٹر آر آر آر آئی، جمڈولی، حکومت راجستھان، شری اجے کمار مینا، ایم آر ٹی ٹی کے آئی/سی ڈائریکٹر، جام ڈولی، حکومت راجستھان، اور جناب گورو شرما، ایم آر ہوم، جام ڈولی کے سپرنٹنڈنٹ، شامل تھے۔۔ بات چیت راجستھان میں پی ڈبلیو ڈیز کے لیے موجودہ فلاحی پروگراموں کا جائزہ لینے اور ریاست میں کافی تعداد میں ضلع معذور بحالی مراکز (ڈی ڈی آر سی) کے قیام کی کھوج پر تھا۔ انہوں نے ارجن پورٹل، حکومت راجستھان کے ذریعہ شروع کی گئیں عمدگی کے مرکز سے متعلق پہل قدمیوں کی حمایت  اور پی ایم ڈی کے کے قیام جیسے کلیدی موضوعاتپر مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مابین اشتراک میں اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پی ایم ڈی کے کے تعاون سے دیویانگ جنوں اور بزرگ شہریوں کے درمیان امداد اور آلات کی تقسیم

شجرکاری مہم کے بعد، جناب راجیش اگروال نے پی ایم ڈی کے کے ساتھ مل کر 14 دیویانگ جنوں اور بزرگ شہریوں میں مختلف معاون آلات تقسیم کئے۔ تقسیم میں موٹرائزڈ وہیل چیئرز، اسمارٹ فونز، لمبر بریسس، اسپائنل بریسس، سماعت کے آلات، ٹرائی سائیکلیں اور دیگر معاون آلات شامل تھے۔ تقریب کے دوران، اس نے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور دیویانگ جنوں کو ان کی نقل و حرکت، آزادی، اور مجموعی معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے ضروری آلات فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں پی ایم ڈی کے اور سی آر سی جے پور کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

یوتھ 4 جابس کے ساتھ شراکت داری میں سی بی آر نقطہ نظر کے ذریعہ دیویانگ جنوں کے لیے اسکیم سروے کا آغاز

جناب راجیش اگروال نے یوتھ 4 جابس کے ساتھ شراکت داری میں کمیونٹی پر مبنی بحالی (سی بی آر) اپروچ کا استعمال کرتے ہوئے دیویانگ جنوں کے لیے ایک اسکیم سروے کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام کے تحت، پانچ "دیویانگ متر" دو گاؤں (سمیل اور روپا کا ننگل) اور جے پور کے تین کچی آبادی والے علاقوں (مینا پالڈی، نائی کی ٹھڈی، اور عیدگاہ کے علاقے) میں سروے کرنے اور شناخت شدہ مستحقین کو مختلف سرکاری اسکیموں سے مربوط کرنے کے لیے مصروف عمل ہوں گے۔ جناب اگروال نے دیویانگ متروں کے ساتھ بات چیت کی، استفادہ کنندگان کو سرکاری اسکیموں سے بروقت اور معیار کی یقین دہانی کے ساتھ جوڑنے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-09-042027249K3A.png

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:10561



(Release ID: 2052013) Visitor Counter : 23


Read this release in: English , Hindi