الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے وکست بھارت @2047 کے وژن کے تحت انڈیا گرافین انجینئرنگ اینڈ انوویشن سنٹر (آئی جی ای آئی سی )  شروع کیا


آئی جی ای آئی سی کا قیام جدید حل کے حصول اور جدید مواد کے لیے ایک مضبوط صنعتی بنیاد بنانے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے: سکریٹری جناب ایس کرشنن

Posted On: 04 SEP 2024 6:19PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت ، حکومت ہند نے سرکاری طور پر انڈیا گرافین انجینئرنگ اینڈ انوویشن سینٹر (آئی جی ای آئی سی) کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو وکست بھارت @2047 کے وژن کے تحت ایک اہم اقدام ہے۔

آئی جی ای آئی سی ، اپنی نوعیت کی پہلی، منافع کے لیے نہیں، سیکشن 8 کمپنی کو خصوصی طور پر گرافین ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن میں ایک عمدگی کا مرکز بنانے کے لیے شامل کیا گیا ہے جس میں الیکٹرانکس اور توانائی کے ذخیرے سے لے کر ہیلتھ کیئر  میٹریل کوٹنگ اور کنوینس سسٹم اور پائیدار مادی ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SKA0.jpg

اس مرکز کا آغاز ، حکومت ہند میں انفارمیشن ٹیکنولوجی کی وزارت میں سکریٹری جناب ایس کرشنن، نے  وزارت میں گروپ کوآرڈینیٹر محترمہ سنیتا ورما ، چیئرمین آئی جی ای آئی سی  ،جناب مادھاون نمبیار، سابق چیئرمین، آئی او سی ایل جناب اسد پٹھان،وزارت میں سائنسدان جناب سریندر گوتھروال، آئی جی ای آئی سی کے بورڈ ممبر پروفیسر ایلکس جیمز اور جناب کامیش گپتاکی موجودگی میں کیا تھا۔

 

گرافین ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی قیادت

 

آئی جی ای آئی سی، جو کہ گرافین ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن میں قیادت کی طرف ہندوستان کی کوششوں کے طور پر بیان کیا گیا ہے، حکمت عملی سے ترویندرم، کیرالہ میں اپنے آر اینڈ ڈی  سیٹ اپ کے ساتھ اور بنگلور، کرناٹک میں کارپوریٹ اور کاروباری ترقی کے مرکز کے ساتھ واقع ہے۔ مینوفیکچرنگ یونٹ، کیرالہ کی حکومت کے تعاون سے، کیرالہ کے پالکڈ میں واقع ہے، جو گرافین ٹیکنالوجی کی ترقی اور تجارتی کاری کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہا ہے۔

 

اسٹارٹ اپ، صنعت اور اقتصادی ترقی کے مواقع

 

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب ایس کرشنن نے گرافین کی تبدیلی کی صلاحیت اور ہندوستان کو اس عالمی انقلاب میں سب سے آگے رکھنے میں آئی جی ای آئی سی  کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ‘‘گرافین اورورا  پروگرام کے تحت آئی جی ای آئی سی  کا قیام جدید ترین حل تیار کرنے اور جدید مواد کے لیے ایک مضبوط صنعتی بنیاد بنانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب ایس کرشنن نے کہا کہ یہ مرکز نہ صرف اختراعات کو فروغ دے گا بلکہ اسٹارٹ اپس اور صنعت اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم مواقع بھی پیدا کرے گا۔

یہ پروگرام اس عالمی اقدام کا حصہ بننے والے دو طرفہ تعاون سمیت اسٹارٹ اپ، ایس ایم ایز، اکیڈمی، صنعت، حکومت کے ساتھ ملک میں گرافین ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرے گا۔

************

ش ح۔ا  م  ۔ م  ص ۔

 (U: 10551)



(Release ID: 2051926) Visitor Counter : 27


Read this release in: Telugu , English , Hindi