وزارت دفاع
پہلی جوائنٹ کمانڈر کانفرنس لکھنؤ میں شروع ہوئی
سی ڈی ایس جنرل انل چوہان نے مستقبل کی جنگ کی مطابقت کرنےاور اثر پر مبنی کارروائیاں کرنے کے لیے مختلف ڈومینز کے انضمام پر زور دیا
Posted On:
04 SEP 2024 4:05PM by PIB Delhi
پہلی جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس(جے سی سی) 4 ستمبر 2024 کو لکھنؤ میں شروع ہوئی، جس کا موضوع تھا ’سشکت اورسُرکشت بھارت: مسلح افواج کی تبدیلی۔ یہ کانفرنس بدلتے ہوئے آپریشنل حالات کے مطابق ہندوستان کی فوج کے مستقبل کی تشکیل پر مرکوز ہے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وویک رام چودھری نے کانووکیشن کی قیادت کی، جس میں وزارت دفاع اورمسلح افواج کی اعلیٰ سطح کے عہدیداران کو یکجا کیا گیا۔
موجودہ سیکورٹی صورتحال اور مسلح افواج کی دفاعی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے، سی ڈی ایس نے اشتراک کی اہمیت اور مختلف ڈومینز میں انضمام کو بڑھانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں پر زور دیا، جو مستقبل کی جنگ کی مطابقت کرنے اور اثر پر مبنی کارروائیوں کے انعقاد کے لیے بہت ضروری ہے۔ جنرل انل چوہان نے انضمام کے لیے روڈ میپ کے ساتھ متعدد اقدامات شروع کرنے کے لیے تینوں افواج کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایک مرحلہ وار عمل ہے، جس کا آغاز کراس سروس کوآپریشن سے ہوتا ہے، جس سے ایک ‘مشترکہ کلچر’ پیدا ہوتی ہے اور آخر کار مشترکہ کارروائیوں کے لیے افواج کے انضمام کا مقصد حاصل ہوتا ہے۔
بات چیت میں فیصلہ سازی کی سہولت کے لیے مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ جنرل چوہان نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری کی ضرورت پر زور دیا، تیار اور موزوں رہنے اور اسٹریٹجک خود مختاری حاصل کرنے کے لیے جدید کاری کی ناگزیر ضرورت پر زور دیا۔
رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ کانفرنس کے دوسرے دن شرکت کر یں گے ، جہاں وہ وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام اور ہندوستانی مسلح افواج کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔
********
(ش ح ۔ ا گ ۔ن ع(
U.No 10538
(Release ID: 2051844)
Visitor Counter : 39