سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روایتی اور کوانٹم گریوٹی کو یکجا کرنے کی سمت  سائنسدانوں کا ایک بڑا قدم

Posted On: 04 SEP 2024 1:41PM by PIB Delhi

کشش ثقل کی روایتی تھیوری اور کوانٹم میکانکس کو یکجا کرنے کی سمت میں ریسرچرز نے حساب لگاکرکشش ثقل  کی آوازوں سے ایک غیر متوازن تعلق حاصل کرلیا ہے۔ قیاسی کوانٹم تھیوری میں  یہ ایک ایسا بنیادی ذرہ ہے جو کشش ثقل رابطے کی طاقتوں کو قائم رکھتا ہے۔ روایتی فزکس میں ایسے قوانین اور ایکویشنس ہیں جو یہ بتاتے ہیں کہ چیزیں کس طرح کام کرتی ہیں جب کہ کوانٹم فزکس یہ بتاتی ہے کہ بہت چھوٹی اشیا اور ایٹم کس طرح کام کرتے ہیں۔

بنیادی سائنس کے ایس این بو س نیشنل سینٹر میں ایسٹروفزکس اور ہائی انرجی کے شعبے میں پروفیسر سنندن گنگوپادھیائے اور جناب  سوہم سین زمینی نظاموں میں کوانٹم گریوٹی کے نشانات تلاش کرنے میں مشغول رہے ہیں جس سے کشش ثقل کی کوانٹم تھیوری کو پوری طرح سمجھنے میں مدد ملے گی۔ یہ ایسی تھیوری ہے جو البرٹ آئنسٹائن کے وقت سے ان سلجھی رہی ہے۔

کوانٹم گریوٹی (کیو جی) ایک ایسی فزکس کی تھیوری ہے جو کشش ثقل کو کوانٹم میکانکس کے اصولوں کی بنیاد پر بیان کرتی ہے۔ یہ ایسے ماحول میں کام کرتی ہے جس میں  کشش ثقل  اور کوانٹم کی اثر اندازی کو نظر اندا نہیں کیا جاسکتا جیسے کہ بلیک ہولز یا ایسے ہی اجرام فلکی  اور نیوٹرون ستارے جو اس سے قریب ہیں۔

اس سے قبل یہ ثابت کیا جاچکا ہے کہ جب گریوٹیشنل فیلڈ کو کوانٹم میکانک کے ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے لہریں یا آوازیں پیدا ہوتی ہیں جوکہ

لیگو (ایل آئی جی  او) کے کشش ثقل کی لہریں پتہ لگانے والے بازو کے برابر ہوتی ہیں۔

ان آوازوں کی خصوصیات کشش ثقل کے میدان کے کوانٹم پرمنحصر کرتا ہے۔ ان بنیادی آوازوں کو حاصل کرنے سے گریوٹیشن  او ر کوانٹم گریوٹی  کا براہ راست ثبوت گریوٹیشن اور کوانٹم تھیوری کے درمیان رابطے کا لنک ہے۔

اس طرح کے کاموں کوآگے بڑھاتے ہوئے پروفیسر گنگوپادھیائے اور جناب سوہم سین نے کوانٹم گریویٹیشنل فیلڈ میں آزادانہ گرتی ہوئی چیزوں کے اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔ ان کے حساب سے گریویٹیشنز کی آوازوں سے پیدا ہونے والے مختلف مومنٹم اور خاص مقام کے درمیان غیر متوازن رابطے حاصل کئے ہیں۔

یہ غیر متوازن ایک حقیقی کوانٹم گریویشینل اثر  کو ظاہر کرتے ہیں اور حساب سے واضح طور پر اشارہ ملتا ہے کہ ذرات کی آزادی کی سطح اور کوانٹم گریویٹیشنل  فیلڈ کے درمیان اتحاد  ہورہا ہے۔

پروفیسر سنندن گنگوپادھیائے نے کہا  کہ ہم نے جو عام غیر متوازن اصول حاصل کیا یہ اس معنی میں لچک دار ہے کہ گریوٹی کی کوانٹم نیچر کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیاگیا۔

*******

ش ح۔ م د –ا ص ۔ ج

Uno-10526



(Release ID: 2051752) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil