مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ٹیلی مواصلات کے محکمے نے ایم 2 ایم خدمات فراہم کاروں کو اس ماہ کے آخر تک سنچار ساتھی پورٹل پر رجسٹریشن  کرانے کا مشورہ دیا


عدم تعمیل کی صورت میں مجاز ٹیلی مواصلات لائسنس یافتہ اداروں کی جانب سے ٹیلی مواصلات وسائل واپس لیے جانے کا خطرہ ہے

Posted On: 03 SEP 2024 6:48PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے ایم 2 ایم خدمات کے لیے غیر مندرج ایم 2 ایم خدمات فراہم کاروں (ایم 2 ایم ایس پیز) اور ڈبلیو پی اے این / ڈبلیو ایل اے این سے  اپنی ایم 2 ایم خدمات میں خلل سے بچنے کے لیے 30 ستمبر 2024 تک ڈی او ٹی کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی اپیل کی ہے۔  عدم تعمیل کی صورت میں مجاز ٹیلی مواصلات لائسنس یافتہ اداروں سے حاصل  شدہ ٹیلی کام وسائل واپس لینے یا منقطع ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ تمام غیر مندرج اداروں ، جنہوں نے ماضی میں مجاز ٹیلی مواصلات لائسنس یافتہ اداروں سے ٹیلی کام وسائل حاصل کیے تھے، کے رجسٹریشن کے لیے توسیع شدہ ٹائم لائن 30 ستمبر 2024 ہے۔

محکمہ نے ٹی آر اے آئی کی تجاویز اور ایم 2 ایم صنعتی اسٹیک ہولڈرس کے نظریات پر غور کرنے کے بعد ماہ فروری 2022 میں ایم 2 ایم خدمات کے لیے تمام ایم 2 ایم خدمات فراہم کاروں (ایم 2 ایم ایس پیز) اور ڈبلیو پی اے این / ڈبلیو ایل اے این کنکٹیویٹی فراہم کاروں  کے رجسٹریشن کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ سرل سنچار پورٹل  کے توسط سے رجسٹریشن ایک آسان اور شفاف آن لائن وَن ٹائم پروسیس ہے (https://saralsanchar.gov.in/)

اس کے بعد، معیاری بنیاد پر اور محفوظ ایم 2 ایم / آئی او ٹی ماحولیاتی نظام کو پھیلانے کے لیے، ہر قسم کے کاروبار کی اجازت دینے کے لیے رجسٹریشن کے دائرہ کار کو بڑھا دیا گیا۔

کمپنیاں، سرکاری محکمے/ تنظیمیں، شریک کمپنیاں، ایل ایل پیز، ادارے، انڈر ٹیکنز، ملکیت والی کمپنیاں، سوسائٹیاں اور ٹرسٹ ، ایم 2 ایم خدمات کے لیے  ایم 2 ایم خدمات فراہم کار اور ڈبلیو پی اے این / ڈبلیو ایل اے این کنکٹیویٹی فراہم کار کے طور پر درخواست گزار سکتے ہیں۔

ڈی او ٹی ملک میں ایک محفوظ اور اختراعی ایم 2 ایم / آئی او ٹی پیش منظر تیار کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ قومی ڈیجیٹل مواصلات پالیسی – 2018 کا مقصد ایک زبردست ڈیجیٹل مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا، آئندہ پیڑھی کی تکنالوجیوں کے لیے سہولت فراہم کرنا اور ایم 2 ایم / آئی او ٹی جیسی ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں کو بروئے کار لانے کے لیے ایک جامع اور ہم آہنگ سوچ کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلی رہنما خطوط مندرجہ ذیل لنک پر دستیاب ہیں:

(https://dot.gov.in/latestupdates/guidelines-registration-process-m2m-service-providers-m2msp-and-wpanwlan-connectivity)

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10500



(Release ID: 2051480) Visitor Counter : 32


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu