وزارت دفاع
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس نے اپنا 71 واں یوم تاسیس منایا
Posted On:
02 SEP 2024 4:18PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس (ڈی جی اے کیو اے) نے 31 اگست 2024 کو ڈی آر ڈی او بھون، نئی دہلی میں اپنا 71 واں یوم تاسیس منایا۔ دفاعی پیداوار (ڈی پی) کے سکریٹری جناب سنجیو کمار اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ڈی جی اے کیو اے کے سفر کی ستائش کی اور عالمی ایروناٹیکل طریقوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے جدید کیو اے تکنیکوں کی اہمیت پر زور دیا اور اسے ’آتم نربھر بھارت‘ کے وژن کو پورا کرنے کے لیے وقت کی ضرورت قرار دیا۔
اس موقع پر، سکریٹری (ڈی پی) نے دیگر معززین کے ساتھ، ڈی جی اے کیو اے کی بنیادی گورننگ دستاویزات یعنی ایک فرم کی منظوری اور اس کے کوالٹی مینجمنٹ سسٹم ایشو-تھرڈ 2024 جاری کیں، جو کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے فوجی ہوا بازی میں ہندوستانی صنعتوں کو خود مختاری فراہم کرتی ہے۔
ڈی جی جناب سنجے چاولہ نے ڈائریکٹوریٹ کے 1954 سے 2024 تک کے سفر اور ہندوستان بھر میں 50 اداروں تک اس کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود کفیلی حاصل کرنے کے لیے تیزی سے ملک میں ہی ساز و سامان تیار کرنے کی کوششوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
ڈی جی اے کیو اے انڈین ایئر فورس، آرمی ایوی ایشن، نیول ایوی ایشن اور انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے ملٹری ایوی ایشن اسٹورز کی کوالٹی ایشورنس کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی ہے۔
M3J6.jpg)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 10447
(Release ID: 2050976)
Visitor Counter : 69