مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

این سی اے-ایف ، آئی آئی  ایس سی، اور آئی ٹی یو تحقیق کو معیارات میں تبدیل کرنے کے لئے  بھارت جی6 وژن پر ورکشاپ کی میزبانی کے لیے اشتراک کررہےہیں


پہلی مرتبہ ہندوستان میں منعقد ہونے والی تاریخی آئی ٹی یو -ڈبلیو ڈی ایس اے -24 کی طرف لے جانے والی یہ اس طرح کی دوسری ورکشاپ ہے

ورکشاپ کو حکومت،تعلیمی برادری اور صنعت کے شرکاء کو آئی ٹی یو معیار کاری کے عمل اور  آئی سی ٹی سیکٹر کے اندر دانشورانہ املاک کے حقوق کی اہمیت پر تربیت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

Posted On: 01 SEP 2024 1:47PM by PIB Delhi

نیشنل کمیونیکیشن اکیڈمی- فنانس (این سی اے-ایف)، سابقہ(آئی ٹی یو، این آئی سی ایف) ایریا آفس، دہلی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس(آئی آئی ایس سی) ، بنگلور کےاشتراک سے 2 اور 3 ستمبر 2024 کو آئی آئی ایس سی ، بنگلورو میں تحقیق کو  معیارات میں تبدیل کرنے کی غرض سے ‘‘بھارت 6جی وژن’’ پر ایک دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ ورکشاپ کا افتتاح 2 ستمبر 2024 کو  ٹیلی مواصلات  کے سکریٹری جناب نیرج متل کریں گے۔ نیشنل کمیونیکیشن اکیڈمی- ایف ایک اعلیٰ سطح کی مرکزی سطح کا وزارت مواصلات کے تحت سرکاری تربیتی ادارہ ہے۔

ورکشاپ کا جائزہ

 

اس تقریب میں 200 سے زائد شرکاء کی شرکت کی توقع ہے اور اس کا مقصد آئی ٹی یو معیاری کاری کے عمل اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبے میں معیاری ضروری پیٹنٹس کی اہمیت پر جامع صلاحیت کی تعمیر فراہم کرنا ہے۔ اسے حکومتی عہدیداروں، صنعت کے نمائندوں اور ماہرین تعلیم، محققین اور طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ ان شعبوں میں اپنی سمجھ کو بڑھا سکیں اور آنے والے کل کے لیے قائدین کو تیار کرسکیں۔بات چیت کے سیشنز اور پینل مباحثوں کے ذریعے، 2 روزہ ورکشاپ نے آئی ٹی یو میں عالمی معیار سازی کے عمل میں ہندوستانی اداروں کی جانب سے شراکت کرنے کے لیے درکار قیمتی بصیرت اور مہارت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور آئی سی ٹی معیاری کاری اور پیٹنٹ کے عمل میں قیادت کو فروغ دیا جائے گا۔

ورکشاپ کے پہلے دن کا آغاز آئی ٹی یو کے معیار سازی کے عمل میں ہندوستان کے تعاون کو بڑھانے پر ایک پینل بحث سے ہوگا۔ پینل مباحثہ میں محکمہ  برائے ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے سینئر افسران، صنعت کے رہنما اور آئی آئی ایس سی اور این ایل ایس آئی یو سے ملک کے سرکردہ ماہرین تعلیم ہوں گے۔ پینل مباحثہ کے بعد ورکشاپس ہوں گی، جس کی سربراہی جناب  رابرٹ کلارک، مشیر، آئی ٹی یو جنیوا  کریں گے۔ آئی ٹی یو کے لیے تعاون  کا مسودہ تیار کرنے، ان شراکتوں کو پیش کرنے اور ان پر گفت و شنید کرنے کے لیے جن مہارتوں کی ضرورت ہے وہ کلیدی توجہ کے شعبے ہوں گے۔ دن کا اختتام رول پلے مشقوں اور کوئزز کے ساتھ ہوگا۔

دوسرا دن ٹیلی کام سیکٹر میں معیاری ضروری پیٹنٹس پر توجہ کے ساتھ دانشورانہ املاک حقوق کے لیے وقف ہوگا۔ نیشنل لاء اسکول یونیورسٹی آف انڈیا (این ایل ایس آئی یو) کے ایک نامور ڈومین ماہر تعارفی سیشن پیش کریں گے، جس کے بعد ٹیلی مواصلات کے شعبے  میں معیاری ضروری پیٹنٹس پر پینل مباحثہ منعقد ہوگا۔ پینل مباحثہ  میں حکومت، پیٹنٹ آفس، صنعت اور اکیڈمی کی نمائندگی ہوگی۔ دوسرے دن کا اختتام آئندہ عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اسٹینڈرڈائزیشن اسمبلی (2024) پر ایک سیشن کے ساتھ ہوگا جس کی میزبانی ہندوستان پہلی بار اکتوبر 2024 میں دہلی میں کر رہا ہے۔

نیشنل کمیونیکیشن اکیڈمی-ایف (سابقہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیشن فنانس)، وزارت مواصلات کے تحت ایک 'اتکرشت' تسلیم شدہ مرکزی تربیتی ادارہ، محکمہ ٹیلی کام اور محکمہ ڈاک کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وقف ہے۔ 2023 میں قائم کیا گیا، آئی ٹی یو ایریا آفس برائے ساؤتھ ایشیا اینڈ انوویشن سینٹر دہلی کا مقصد جنوبی ایشیا میں حکومتوں، صنعتوں اور تعلیمی اداروں کو متحد کرنا ہے تاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو آگے بڑھایا جا سکے، ڈیجیٹل فرق کو دور  کیا جا سکے، اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز، خدمات اور ایپلی کیشنز میں جدت  طرازی کو فروغ دیا جا سکے۔

*******

ش ح۔  م ع ۔ ج

Uno-10430



(Release ID: 2050866) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi