وزارت دفاع
کوچی میں بحریہ كے کمان داروں كی آپریشنل سطح پر بات چیت
Posted On:
31 AUG 2024 1:28PM by PIB Delhi
بحریہ كے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے 27 سے 30 اگست 24 تک کوچی میں ہندوستانی بحریہ کے آپریشنل سطح پر بات چیت کی صدارت کی۔
ہندوستانی بحریہ كے اعلیٰ كمان داروں یعنی سینئر قیادت، سسٹر سروسیز، ایچ كیو آءی ڈی ایس اور کوسٹ گارڈ نے اس بات چیت میں حصہ لیا۔
چار روزہ مربوط گفت و شنید کے دوران تینوں خدمات کی ہم آہنگی اور کوسٹ گارڈ اور دیگر بحری ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ آپریشنل تصورات اور مختلف آپریشنل منظرناموں پر رد عمل کا تنقیدی تجزیہ لیا گیا۔
بات چیت میں جنگ سے متعلق پیش رفت، مشترکہ کوششوں میں زیادہ ہم آہنگی والے شعبوں کی نشاندہی، اہم تکنیکی معاونت کی ضروریات، آپریشنل لاجسٹکس اور ابھرتے ہوئے سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے افرادی قوت کے وسائل کو بہتر بنانے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔
******
U.No:10386
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2050406)
Visitor Counter : 62