وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جولائی 2024 تک حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ )مالی سال (2024-25

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 AUG 2024 5:15PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ماہ جولائی 2024 تک کے ماہانہ حسابات کو یکجا کر کے رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں: -

حکومت ہند کو جولائی 2024 تک 10,23,406 کروڑ روپے )کل رسیدوں کے تخمینہ بجٹ 2024-25 کا 31.9 فیصد (حاصل ہوئے ۔اس میں سے 7,15,224 کروڑ روپے ٹیکس محصول (مرکز کو خالص محصول، 3,01,796 کروڑ روپے غیر ٹیکس محصول کے طور پر اور 6,386 کروڑ روپے غیر قرض کیپٹل رسیدوں کے طور پر موصول ہوئے ہیں۔ اس مدت تک، 3,66,630 کروڑ روپے حکومت ہند نے ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کے حصہ کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے 57,109 کروڑ روپے زیادہ ہے۔

حکومت ہند کا کل خرچ 13,00,351 کروڑ ہے, 2024-25 کے اسی بجٹ تخمینہ کا27.0فیصد)، جس میں سے 10,39,091 کروڑ ریونیو اکاؤنٹ پر اور 2,61,260 کروڑ کیپٹل اکاؤنٹ پر ہیں۔ کل آمدنی کے اخراجات میں سے، 3,27,887 کروڑ سود کی ادائیگیوں کے حساب سے اور 1,25,639 کروڑ بڑی سبسڈیز کے حساب سے ہیں۔

************

ش ح ۔ ا  م    ۔  م  ص

 (U: 10370)


(ریلیز آئی ڈی: 2050278) وزیٹر کاؤنٹر : 64
یہ ریلیز پڑھیں: Telugu , English , हिन्दी