وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جوائنٹ کمانڈروں کی اولین دو روزہ کانفرنس کا آغاز 4 ستمبر سے لکھنؤ میں ہوگا

Posted On: 30 AUG 2024 6:33PM by PIB Delhi

پہلی جوائنٹ کمانڈرز کانفرنس (جے سی سی) ہیڈ کوارٹر سنٹرل کمانڈ، لکھنؤ میں 04-05 ستمبر 2024 کو ہونے والی ہے۔ اس کانفرنس کا عنوان ہے 'سشکت اور سرکشت بھارت: مسلح افواج کی تبدیلی'۔ اس کانفرنس میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ شرکت کریں گے، اور یہ کانفرنس مسلح افواج میں داخلی ’ضابطے میں اصلاحات‘ انجام دینے کے لیے اہم پلیٹ فارم کے طور پر دیکھی جائے گی۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان 04 ستمبر کو اس تقریب کا افتتاح کریں گے، اور یہ تقریب وزارت دفاع اور مسلح افواج کے اعلیٰ سطحی افسران کو اسٹیج پر لانے کا کام انجام دے گی۔

اس دو روزہ بات چیت میں علاقائی اور عالمی سیاسی جغرافیائی رکاوٹوں کے اثرات اور مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کے حوالے سے ممکنہ مطالبات کا تجزیہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مستقبل کی جنگوں کے لیے تیاری، مشترکہ خدمات اور ٹیکنالوجی کو اختیار کرنے کے درمیان اتحاد، دفاع کے شعبے میں آتم نربھرتا کے حصول کے لیے حکومت کی 'آتم نربھر بھارت' پہل قدمی پر چلنا، ایسے شعبے ہوں گے جن پر سب سے زیادہ زور دیا جائے گا۔

جے سی سی کو خیالات، حکمت عملیوں اور بھارت کی سرکردہ فوجی قیادت کے درمیان رائج بہترین طریقوں کے باہم تبادلے، ایک مضبوط اور محفوظ تر مستقبل کو لے کر ملک کی عہدبندگی کو مضبوطی فراہم کرنے اور دفاع میں کلیدی خودمختاری کی حصولیابی کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICGK2G.png

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10360



(Release ID: 2050238) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi