عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

این سی جی جی کو مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگرام کی سول سروس کمیشن کی طرف سے ستائش کی گئی


این سی جی جی اور سی ایس سی، مالدیپ نے پانچ سال (2024 –2029) کی مدت میں مالدیپ کے سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کی تجدید سے متعلق طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 29 AUG 2024 5:56PM by PIB Delhi

 29 اگست 2024 کو ڈی اے آر پی جی کے سکریٹری اور این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل جناب وی سرینواس اور مالدیپ کے سول سروس کمیشن کے صدر محمد ناسیح کے درمیان پانچ سال 2024 -2029 کی مدت کے دوران مالدیپ کے سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرنے کے لیے بھارت مالدیپ مفاہمت نامے پر عمل درآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک دو طرفہ میٹنگ ہوئی۔ سول سروس کمیشن مالدیپ کے ارکان، ڈی اے آر پی جی اور این سی جی جی کے سینئر عہدیدار بھی کارروائی کا حصہ تھے۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی)، حکومت ہند اور مالدیپ سول سروس کمیشن، جمہوریہ مالدیپ کے درمیان 9 جولائی کو 1000 مالدیپ سول سرونٹس کے لیے استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط اور تجدید کی گئی۔وہ مالے، مالدیپ میں اگست۔ بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب موسی ضمیر نے دونوں ممالک کے درمیان ترقیاتی شراکت داری کے تبادلہ خیال کے حصے کے طور پر 2024-2029 کی مدت کے لیے مفاہمت نامے (ایم او یو) کی تجدید کی۔

سال 2024 میں نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے مالدیپ کے مستقل سیکرٹریوں، سیکرٹری جنرلز اور اعلیٰ سطحی مندوبین سمیت مجموعی طور پر 1000 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کے مینڈیٹ کو پورا کرتے ہوئے مالدیپ کے سول سرونٹس کے لیے فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں مجموعی طور پر 32 استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں اینٹی کرپشن کمیشن (اے سی سی) اور مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن آفس (آئی سی او ایم) کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

اس تعاون کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے مالدیپ کی وزارت خارجہ نے مزید پانچ سال کے لیے مفاہمت نامے کی تجدید کی درخواست کی تھی۔ یہ تجدید شدہ شراکت داری مالدیپ کے سرکاری ملازمین کی عوامی پالیسی، گورننس اور فیلڈ ایڈمنسٹریشن میں صلاحیتوں میں اضافہ جاری رکھے گی، جس سے بھارت اور مالدیپ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سی ایس سی مالدیپ کی ضرورت کے پیش نظر ، این سی جی جی نے مالدیپ کے درمیانے درجے کے سرکاری ملازمین اور سینئر سول سرونٹس کے لیے اپنی مرضی کے مطابق پروگرام منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ سی ایس سی مالدیپ نے مخصوص شعبوں میں خصوصی پروگراموں کی درخواست کی جس کے لیے این سی جی جی ضرورت پر مبنی ماڈیولز ڈیزائن کرے گا۔ سال 2024-25 میں کل 175 سرکاری ملازمین کو ہدف بناتے ہوئے پانچ (5) پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس (این سی جی جی) متعدد ممالک میں عوامی پالیسی اور گورننس پر علم کے تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے درمیانی کیریئر کی صلاحیت سازی کے پروگرام شہریوں پر مرکوز حکمرانی، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور گورننس میں جدت طرازی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں۔ یہ پروگرام شہریوں کو ڈیجیٹل بااختیار بنانے اور اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی میں بھارت کے بہترین طریقوں کو بھی ظاہر کرتے ہیں۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10329



(Release ID: 2049939) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi , Tamil