اقلیتی امور کی وزارتت

قومی اقلیتی کمیشن نے جنم اشٹمی کے موقع پر ’سرو دھرم سمواد‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 29 AUG 2024 5:47PM by PIB Delhi

 قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے نئی دہلی میں جنم اشٹمی کے موقع پر 27 اگست 2024 کو ’سرو دھرم سمواد‘ کا انعقاد کیا۔ اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو، وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ جناب ہرش ملہوترا، چیئرمین این سی ایم جناب اقبال سنگھ لال پورہ اور نائب چیئرمین این سی ایم جناب کرسی کیکھوشرو دیبو نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر بی جے پی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ اور الیکشن کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ستیہ نارائن جاتیا، ورلڈ کینسر کیئر کے عالمی سفیر جناب کلونت سنگھ دھالیوال، برطانیہ میں مقیم (این آر آئی)، دھرم گرو بابا نونہال سنگھ، بابا گرپریت سنگھ (پنج پیارا خاندان  سے)، گوسوامی سشیل جی مہاراج، سوامی چندر شرما، محترمہ سنندا جین، آچاریہ یشی جی، جناب تلویندر سنگھ مروہ (سابق ایم ایل اے) نے شرکت کی۔ گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن کے جناب پرویندر سنگھ، گرو کاشی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جسوندر سنگھ ڈھلون، جناب کپل کھنہ، جناب اویناش جیسوال، سماجی کارکن، جناب ورندر سچدیوا، ڈاکٹر کومل وشیشٹ، محترمہ کمل جیت کور، جناب گولڈی سنگھ، جناب کلویندر سنگھ، جناب جتندر سنگھ ساہنی، محمد۔ ریاض بھی وہاں موجود تھے۔ ان کے علاوہ اقلیتی برادری وں کے سینکڑوں لوگوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

میٹنگ میں مختلف اقلیتی برادریوں کے مقررین نے بھائی چارے اور تمام تہواروں، سرو دھرم سدبھاؤ کو منانے کا پیغام اور حکومت کی ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘ کی اپیل کے تحت تمام برادریوں کی شمولیت اور ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10330



(Release ID: 2049936) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Tamil