بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ایس ایم پی کولکاتا کا عالمی تجارت کے لیے آغاز: بنگال – مڈل ایسٹ ایکسپریس، ہلدیہ ڈاک کمپلیکس کو متحدہ عرب امارات کے جبل علی پورٹ سے جوڑے گا
Posted On:
29 AUG 2024 5:07PM by PIB Delhi
سیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکاتا (ایس ایم پی کے) نے بنگال- مڈل ایسٹ ایکسپریس (بی ایم ای ایکس) کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جو ہلدیہ ڈاک کمپلیکس (ایچ ڈی سی) کو متحدہ عرب امارات کے جبل علی بندرگاہ سے جوڑنے والی ایک نئی کنٹینر جہاز کی سروس ہے۔ ایم بی کے لاجسٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے سنگاپور کی اوشن سلیوٹ لائن کے ذریعہ شروع کی گئی یہ سروس بندرگاہ کے لیے عالمی کنکٹی وٹی میں اضافہ کرے گی۔ افتتاحی جہاز، یونگ یو- 11، 6 ستمبر، 2024 کو ایچ ڈی سی پر پہنچے گا۔ ڈی ایم ای ایکس سروس ہلدیہ – چٹا گاؤں – جبل علی - ہلدیہ راستے پر چلے گا، جو بنگال کے ساتھ ساتھ مشرق ہندوستان کے ایک اہم صنعتی مرکز کو مشرق وسطی کی اہم بندر گاہوں میں ایک کے ساتھ جوڑے گا۔
اس سلسلے میں ایچ ڈی سی کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، شیاما پرساد مکھرجی پورٹ، کولکاتا کے چیئرپرسن جناب رتیندر رمن نے کہا کہ "آج کے تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی تجارتی ماحول میں، کارکردگی اور لچک ضروری ہے۔ ہمیں بنگال مڈل ایسٹ ایکسپریس سروس متعارف کرانے پر فخر ہے، جو نہ صرف ہلدیہ اور جبل علی کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرتا ہے بلکہ خطے میں تجارت اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں بھی کھولتا ہے۔ "اس اقدام کو سپورٹ کرنے کے لیے، پورٹ نے کنٹینر جہازوں کے لیے جو کہ جنوبی مشرقی ایشیا، مشرق بعید اور مشرق وسطیٰ کی بندرگاہوں سے براہ راست آنے والے جہازوں سے متعلقہ محصولات پر کافی رعایت دینے کی پیشکش کی ہے۔ جناب رمن نے مزید کہا کہ یہ سروس عالمی سطح پر اور خطے کی ای ایکس آئی ایم تجارت کی حمایت کرتے ہوئے، ہماری بندرگاہ کی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ہمارے عزم کا ثبوت ہے"۔
بی ایم ای ایکس سروس علاقائی برآمد کنند گان اور درآمد کنندگان کے لیے ٹرانزٹ اوقات اور اخراجات میں کمی کرکے کارگو کی نقل و حرکت میں انقلاب برپا کرے گی۔ نقل و حمل کی روایتی بندرگاہوں کو چھوڑ کر گزرتے ہوئے ، یہ تاخیر کو کم کرے گا، آپریشنل اخراجات کو کم کرے گا، اور بھیڑ بھاڑ سے بچے گا۔ یہ براہ راست راستہ سپلائی چین کی کارکردگی، اعتماد اور مسابقت کو بڑھاتا ہے، جس سے کاروباری اداروں کو عالمی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔
************
U.No:10320
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2049865)
Visitor Counter : 26