عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آرپی جی ) نے جولائی 2024 کے مہینے کے لیے مرکزی وزارتوں/ محکموں کی کارکردگی کے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آراے ایم ایس ) پر 27 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی


جولائی، 2024 میں مرکزی وزارتوں/ محکموں کے ذریعے کل 2,48,963 شکایات کا ازالہ کیا گیا

لگاتار25ویں ماہ کے لئے سینٹرل سکریٹریٹ میں ماہانہ نمٹائے گئے معامات  ایک لاکھ سے زیادہ  تجاوز کرگئے

محکمہ محصولات، محکمہ دیہی ترقی اور سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز جولائی 2024 کے مہینے کے لیے جاری کردہ درجہ بندی میں گروپ اے  زمرے میں سرفہرست ہیں

جولائی 2024 کے مہینے کے لیے جاری کی گئی درجہ بندی میں پارلیمانی امور کی وزارت، آیوش کی وزارت اور کانوں کی وزارت گروپ بی  زمرے  میں سرفہرست ہے

Posted On: 09 AUG 2024 7:30PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آرپی جی ) نے جولائی 2024 کے لیے سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پی جی آراے ایم ایس ) کی ماہانہ رپورٹ جاری کی، جو عوامی شکایات کی  مختلف قسموں ، زمروں  اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ ڈی اے آرپی جی کی طرف سے شائع کردہ مرکزی وزارتوں/محکموں پر 27ویں رپورٹ ہے۔

جولائی، 2024 کی پیش رفت مرکزی وزارتوں/محکموں کے ذریعے 2,48,963 شکایات کا ازا لے  کوظاہرکرتی ہے۔ مرکزی وزارتوں/محکموں میں 1 جنوری سے 31 جولائی 2024 تک شکایت کے نمٹانے کا اوسط وقت 13 دن ہے۔ یہ رپورٹس 10 قدمی سی پی جی آراے ایم ایس اصلاحاتی عمل کا حصہ ہیں جسے ڈی اے آرپی جی  کی طرف سے اپنایاگیاتاکہ معاملات کو نمٹانے کے معیار کو بہتر بنایاجاسکے  اوروقت  کی حد کو کم کیاجاسکے۔

مذکورہ رپورٹ جولائی 2024 میں کامن سروس سینٹرز کے ذریعے درج کی گئی شکایات پر وزارت/محکمہ وار تجزیہ بھی فراہم کرتی ہے۔ سی پی جی آراے ایم ایس کو کامن سروس سینٹرسی ایس سی پورٹل سے مربوط کیاگیا ہے اور یہ 2.5 لاکھ گاوں کی سطح کے صنعت کاروں  کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے پانچ لاکھ سے زیادہ سی ایس سیز میں دستیاب ہے ۔جولائی 2024کے مہینے میں سی ایس سیز کے ذریعہ 40198شکایات درج گئیں ۔ یہ ان اہم مسائل/ زمروں کو بھی اجاگر کرتا ہے جن کے لیے زیادہ سے زیادہ شکایات سی ایس سیز کے ذریعے درج کی گئیں۔

جولائی، 2024 میں، فیڈ بیک کال سینٹر نے 93241 فیڈ بیکس اکٹھے کیے، جمع کیے گئے کل فیڈ بیکس میں سے،  47فیصد  شہریوں نے اپنی متعلقہ شکایات کے لیے فراہم کردہ حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جولائی، 2024 میں، فیڈ بیک کال سینٹر کے ذریعے وزارت/محکمہ کے لیے 56018 فیڈ بیکس اکٹھے کیے گئے، جمع کیے گئے فیڈ بیکس میں سے،54فیصد شہریوں نے فراہم کردہ قرارداد پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مذکورہ رپورٹ میں وزارت/محکمہ کی گزشتہ 7 ماہ کی کارکردگی، شہریوں کے مطمئن فیصد کے حوالے سے بھی موجود ہے۔

مرکزی وزارتوں/محکموں کے لیے جولائی 2024 کے لیے ڈی اے آرپی جی  کی ماہانہ سی پی جی آراے ایم ایس  رپورٹ کی اہم جھلکیاں درج ذیل ہیں:

عوامی شکایات کے معاملات :

جولائی 2024 میں سی پی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر 227177 عوامی شکایات کے   معاملات موصول ہوئے، 248963 عوامی شکایات  کے  معاملات  کا ازالہ کیا گیا اور 31 جولائی 2024 تک 66060 عوامی شکایات کے  معاملات زیر التوا ہیں۔

2. شکایات کے ازالے کی تشخیص اور اشاریہ (GRAI) - جولائی، 2024

محکمہ محصولات، محکمہ دیہی ترقی اور سنٹرل بورڈ آف بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز ڈی اے آرپی جی  کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

مذکورہ رپورٹ میں ان وزارتوں/محکموں کے زمروں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کے لیے جولائی 2024 کے مہینے میں سب سے زیادہ شکایات درج کی گئیں۔

**********     

(ش ح ۔ح ا۔ع آ)

U-10302


(Release ID: 2049658)
Read this release in: English , Hindi