زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت 29 اگست 2024 کو #ایک پیڑ ماں کے نام #پلانٹ 4مدر مہم کا اہتمام کرنے جا رہی ہے
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان اور وزارت کے دیگر افسران آئی اے آر آئی کیمپس پوسا میں آئندہ روز پودے لگائیں گے
وزارت آئی اے آر آئی کیمپس میں تقریباً ایک ایکڑ رقبے میں ’’ماتر وَن‘‘ قائم کرے گی
توقع کی جاتی ہے کہ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت 800 سے زائد ادارے اس تقریب میں شرکت کریں گے جہاں 3000 سے 4000 پودے لگائے جائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
28 AUG 2024 6:47PM by PIB Delhi
وزیر اعظم ہند نے 5 جون 2024 کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک عالمی مہم # ایک پیڑ ماں کے نام # پلانٹ 4 مدر کا آغاز کیا تھا۔ عالمی مہم کے ایک حصے کے طور پر، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے بتایا کہ ستمبر 2024 تک ملک بھر میں 80 کروڑ اور مارچ 2025 تک 140 کروڑ پودے لگانے کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ماحولیات، جنگلات اور تبدیلی آب و ہوا کی وزارت نے 20 جون 2024 کو اسولا بھٹی وائلڈ لائف سینکچری میں درخت لگانے کی سرگرمی شروع کی، جس میں متعدد افراد نے اپنی ماؤں کے اعزاز میں درخت لگائے۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر، زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت 29 اگست 2024 کو محترم وزیر زراعت کی مبارک موجودگی میں #ایک پیڑ ماں کے نام # پلانٹ 4 مدر نامی مہم کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔ پروگرام کے تحت وزارت آئی اے آر آئی کیمپس میں تقریباً ایک ایکڑ رقبے میں ’’ماتر وَن‘‘ قائم کرے گی، اس کے دوران مرکزی وزیر زراعت اور وزارت کے تقریباً 200 افسران/ عملہ اراکین پودے لگائیں گے۔ پودکاری کا یہ پروگرام نئی دہلی میں واقع آئی اے آر آئی کیمپس، پوسا میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ ملک میں ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو ، آئی سی اے آر اداروں، سی اے یو، کے وی کے اور ایس اے یو اداروں کے تمام ماتحت دفاتر کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ایک ہی دن اور وقت پر اپنے متعلقہ مقامات پر اسی طرح کے درخت لگانے کا پروگرام منعقد کریں۔ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے تحت 800 سے زیادہ اداروں کی شرکت متوقع ہے جہاں تقریب کے دوران 3000-4000 پودے لگائے جائیں گے۔
#ایک پیڑ ماں کے نام # پلانٹ 4 مدر مہم ایک عوامی مہم ہے اور لوگ درخت لگاکر اپنی ماں اور دھرتی ماں کے تئیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس مہم میں شرکت کر رہے ہیں۔ درخت لگانے کی یہ مہم حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مشن لائف کے مقصد کو بھی پورا کرتی ہے جو ماحولیاتی شعور سے متعلق طرز زندگی کی ایک عوامی تحریک ہے۔ زراعت میں، پائیدار کاشتکاری کے حصول کے لیے درخت اگانا ایک اہم قدم ہے۔ درخت زمین، پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور حیاتیاتی تنوع میں اضافہ کرکے کھیتی کی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ درخت کاشتکاروں کو لکڑی اور غیر لکڑی کی پیداوار سے اضافی آمدنی کا ذریعہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس مہم میں زمین کے انحطاط اور اس کے صحرا میں تبدیل ہونے کو روکنے اور اسے ازسر نو بہتر بنانے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10286
(रिलीज़ आईडी: 2049565)
आगंतुक पटल : 81